ہونڈا سِوک 2016: پچھلی نشستوں کے لیے شامل LCD کا تفصیلی جائزہ

0 430

پاکستان میں متعارف کروائی جانے والی ہونڈا سِوک 2016 کے سب سے بہترین اور مہنگے ترین ماڈل 1.5 ٹربو میں ایک ایسی منفرد چیز شامل کی گئی ہے کہ جس کے ضروری یا غیر ضروری ہونے کی بحث تاحال جاری ہے۔ میں پچھلی نشستوں کے لیے شامل کی جانے والی ایک چھوٹی سی LCD کی بات کر رہا ہوں کہ جسے ہونڈا کی جانب سے Rear Entertainment System کا نام دیا گیا ہے۔ رواں ہفتے میں نے اس اضافی LCD سے متعلق اپنا موقف بیان کیا تھا کہ ہونڈا ایٹلس نے کس طرح سِوک 1.5 ٹربو کی قیمت میں ایک لاکھ روپے اضافے کا جواز تراشنے کے لیے اسے سِوک 1.5 ٹربو بُک کروانے والوں پر تھوپا اور دیگر ماڈل مثلاً 1.8 اوریئل میں اسے حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو محروم رکھا۔

مزید پڑھیں: سِوک 1.5 ٹربو میں پچھلی نشستوں کے لیے علیحدہ LCD – ضروری ہے یا نہیں؟

Honda Atlas Civic 2016's Front in-dash 7" Android based Infotainment system

اپنے اظہار خیال کے لیے علیحدہ تحریر کی ضرورت اس لیے پیش آئی تاکہ تفصیلی جائزہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہے اور قارئین کو اس میں کسی قسم کی ذاتی پسندیدگی یا ناسپندیدگی کا عنصر نہ ملے۔ لہٰذا اس تحریر میں صرف سِوک 1.5 ٹربو میں دی گئی اس اضافی LCD کا جائزہ پیش کروں اور یہ فیصلہ قارئین کا ہوگا کہ وہ اس منفرد چیز کو “رحمت” سے تعبیر کرتے ہیں یا پھر “زحمت” سمجھتے ہیں!

مثبت پہلوؤں پر ایک نظر

٭ LCD کی مناسب جگہ

20160730_121436

اگر آپ ہونڈا سِوک 1.5 ٹربو میں دی گئی اضافی LCD استعمال نہ کرنا چاہیں یا پھر پچھلی نشستوں پر بیٹھے شرارتی بچوں سے اسے محفوظ رکھنا چاہیں تو اس کے لیے اگلی نشستوں کے درمیان بہت مناسب جگہ فراہم کی گئی ہے۔ کافی پتلی اور چھوٹے سائز کی LCD ہونے کی وجہ سے یہ زیادہ جگہ نہیں گھیرتی اور آپ باآسانی اسے تہ (fold) کر کے بند یا پھر کھول سکتے ہیں۔

٭ استعمال میں آسان

20160730_122557

چونکہ یہ LCD اگلی نشستوں کے درمیان موجود کنسول کے اوپر والے حصے میں وجود ہے اس لیے آپ کو اسے باہر نکالنے اور تہ کر کے بند کرنے میں زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اسے کھولنے کے لیے صرف دو کام کرنے ہیں:

پہلا کام:
پچھلی نشست پر بیٹھ کر سینٹرل کنسول کا ڈھکن اوپر کی جانب اٹھائی اور اسکرین کو اپنی طرف سرکا لیں۔

20160730_122541

دوسرا کام:

سینٹرل کنسول میں LCD کو لٹا کر رکھا جاتا ہے اس لیے اپنی جانب سرکانے کے بعد اسے اوپر اٹھائیں تا وقتیکہ یہ 90 ڈگری کا زاویہ مکمل کرلے۔ جیسے یہ اسکرین مناسب جگہ پر آپہنچے گی ویسے ہی آپ کو “ٹک” کی آواز بھی سنائی دے گی۔ اب سینٹرل کنسول کا ڈھکنا بند کردیں اور LCD استعمال کرنا شروع کردیں۔

20160730_122514

20160730_122433

20160730_122322

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیار شدہ ہونڈا سِوک 2016 کے معیار پر سوالیہ نشان!

٭ قابل تعریف معیار

20160730_122311

گوکہ اب تک سِوک کی تیاری میں کئی طرح کی خامیاں دیکھی جاچکی ہیں تاہم سِوک 1.5 ٹربو میں شامل LCD کا شمار معیاری چیزوں میں کیا جانا چاہیے۔ گو کہ اس کے ظاہری حصے میں چند ایک چیزیں مناسب معلوم نہیں ہوتیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ LCD مارکیٹ میں دستیاب دیگر چینی ساختہ LCDs سے بہت بہتر ہے۔ اسے تہ کرنے کے لیے بنائے گئے جوڑ بہت اچھے ہیں اور آپ کو LCD بند کرنے اور کھولنے میں کہیں بھی رکاوٹ محسوس نہیں ہوتی۔

منفی پہلوؤں کا جائزہ

٭ سامان رکھنے کی محدود جگہ

20160730_122334

اگر آپ کو اگلی نشستوں کے درمیان موجود سینٹر کنسول میں کافی سارا سامان رکھنے کی عادت ہے تو پھر سِوک 1.5 ٹربو لیتے ہوئے اس عادت کو چھوڑنا ہوگا۔ گو کہ 1.5 ٹربو کا سینٹرل کنسول دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں کافی وسیع ہے اس لیے ایک عام فرد کو زیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی۔

٭ عجیب و غریب انداز

20160730_121532

چونکہ سینٹرل کنسول کو تیار کرتے ہوئے LCD کی شمولیت کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے اس لیے آپ کو سِوک 1.5 ٹربو کا سینٹرل کنسول کچھ عجیب معلوم ہوگا۔ اس کے پچھلے حصے میں انگریزی حرف U کی طرح جگہ بنائی گئی ہے جو دراصل LCD اسکرین کو کھڑا رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ تاہم LCD بند ہونے کی صورت میں یہ انداز بہت بدھا معلوم ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں سِوک 1.8 اور 1.8 اوریئل کا کنسول بہتر معلوم ہوتا ہے کیوں کہ اس میں LCD کی جگہ بنانے کے لیے جبراً کانٹ چھانٹ نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سِوک 2016 کی تیاری میں مزید خامیاں سامنے آنے لگیں

٭ LCD کے تار

20160730_122334

پچھلی نشستوں کے لیے اضافی LCD کو سینٹر کنسول کے اوپر رکھا گیا ہے تاہم اس سے منسلک تار چھپانے کا کئی بندو بست نہیں کیا گیا۔ LCD کھلنے کے ساتھ ایک موٹا تار بھی اس کے ساتھ باہر نظر آتا رہتا ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ہونڈا نے اسے لگوانے کے لیے غیر پیشہ وارانہ افراد کی خدمات حاصل کی ہیں۔

٭ محدود سہولیات

20160730_122420

پچھلی نشستوں سے اس اضافی LCD میں صرف وہی دیکھا جاسکتا ہے کہ جو اگلی نشستوں پر موجود مسافر اجازت دیں۔ اس LCD کو آپ کو علیحدہ کرسکتے ہیں نہ ہی اپنا موبائل، یو ایس بی یا کوئی اور چیز اس سے منسلک کی جاسکتی ہے۔ اس کے برعکس اگلی نشستوں کے لیے دی گئی LCD پر یہ سب کچھ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سِوک اوریئل بمقابلہ ٹویوٹا کرولا گرانڈے – ایک بار پھر آمنے سامنے!

ہر چیز کی طرح ہونڈا سِوک 1.5 ٹربو میں شامل اضافی LCD کے بھی اپنے مثبت اور منفی پہلو ہیں جن پر میں نے روشنی ڈالنے کی کوشش کی۔ یہ LCD ان لوگوں کو بہت پسند آئے گی کہ جو پچھلی نشستوں پر علیحدہ اسکرین سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ لیکن جیسا کہ میں نے اپنے پچھلے بلاگ میں ذکر کیا کہ بہت سے لوگوں کے لیے یہ ایک غیر ضروری شے بھی ہوسکتی ہے۔ اگر ہونڈا ایٹلس محض قیمت کے فرق کو جواز بنانا ہی چاہتا تھا تو بھی اسrear entertainment system کی جگہ کوئی اور بنیادی و اہم سہولت شامل کی جاسکتی تھی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.