حکومت پرانی ڈیوٹی پر درآمد ی گاڑیوں کو کلیئر کرنے پر رضامند

0 214

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (APMDA) کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارت تجارت نے کراچی بندرگاہ پر  پھنسی ہوئی درآمد شدہ گاڑیوں کو پرانی ڈیوٹی پر ہی کلیئر  کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ بیرون ملک سے منگوائی جانے والی تقریبا 7 ہزار گاڑیاں بندرگاہ پر کلیئرنس کی منتظر ہیں۔ ان کی موجودگی کے سبب بندرگاہ حکام کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مختلف درآمدی طریقہ کار کے غلط استعمال کو روکنے کرنے کے لیے نئی ڈیوٹی اور ٹیکس لاگو ہونے کے بعد تاجروں نے فیصلہ کیا تھا کہ ڈیوٹی کے طریقہ کار میں عائد نئی تبدیلیوں کے ہوتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو کلیئر نہیں کروائیں گے۔

ایچ ایم شہزاد کا کہنا ہے کہ سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے چیئرمین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پہلے سے درآمد شدہ گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی پچھلے طریقہ کار کے مطابق ہی ہو گی۔ تاہم یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ فی الوقت یہ سنی سنائی بات ہے اور اس حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان یا دستاویز سامنے نہیں آئی۔ بہرحال، یہ معاملہ پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے اور عین ممکن ہے کہ کار ڈیلرز بھی مطالبات کی منظوری تک ہڑتال پر چلے جائیں۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے مزید بتایا کہ APMDA  کے نمائندے آئندہ چند ہفتوں میں سیکریٹری تجارت سے ملاقات کریں گے جس میں ڈیوٹی کے نئے نظام اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو گا۔ اگر بندرگاہ پر پھنسی گاڑیوں کی موجودہ کھیپ کو نکال لیا گیا تو یہ صرف یک وقتی موقع ہو گا  اور دوبارہ ہاتھ نہ آئے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.