ڈپٹی کمشنر لاہور جناب سُمیر احمد سید کی سربراہی میں گزشتہ بدھ 25 جنوربی ہونے والی میٹنگ میں کلمہ چوک پر موجود بس اڈے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشیر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈائیوُو بس سروس کے ٹرمینل کو کلمہ چوک سے ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ضلعی انتظامیہ کے اعلی عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
پاک ویلز کو ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈائیوُو بس سروس کے جنرل منیجر نے ڈپٹی کمشنر کو بس اڈہ منتقل کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ٹھوکر نیاز بیگ میں زیر تعمیر بس ٹرمینل کی پیش رفت سے آگاہ بھی کیا۔ تفصیلات کی روشنی میں ڈپٹی سیکریٹری سُمیر احمد نے ڈائیوُو انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ 5 فروری 2017ء سے قبل نصف بسیں جنوبی پنجاب سے اس نئے ٹرمنل پر منتقل ہوجانی چاہئیں۔ انہون نے ڈائیوُو انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ نئے ٹرمینل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کریں تاکہ تمام بسوں کو نئی جگہ پر منتقل کیا جاسکے۔ اس حوالے سے انہوں نے RTA سیکریٹری کو بھی ہدایات جاری یں کہ وہ روزانہ کی بنیادی پر ڈائیوُو کے نئے ٹرمینل کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیں۔