ڈی ایف ایس کے گِلوری 580 اپنے مالک کی نظر سے: قیمت، خصوصیات اور تفصیلات
قارئین کے لیے خصوصی تحاریر پیش کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم اس مرتبہ آپ کے لیے DFSK گلوری 580 کا جائزہ لائے ہیں، وہ بھی اس کے مالک کی نظر سے۔ آئیے آگے بڑھتے ہیں۔
تعارف:
DFSK گلوری 580 ایک SUV ہے جو پاکستان میں روڈ پرنس کی جانب سے لانچ کی گئی تھی۔ جس گاڑی کا ہم یہاں جائزہ لے رہے ہیں وہ 2019ء ماڈل ہے۔ یہ 3 سال یا 60,000 کلومیٹرز کی وارنٹی کے ساتھ آتی ہے۔ یہ 36,50,000 روپے کی قیمت کے ساتھ لانچ کی گئی تھی۔ یہ گاڑی سائز میں بڑی ہے اور سڑک پر بہت واضح نظر آتی ہے۔ اس گاڑی کے مالک کے پاس 30 سے 40 لاکھ کا بجٹ تھا۔ اُن کے پاس DFSK گلوری 580 کے علاوہ ہونڈا BR-V، ٹویوٹا آلٹس گرینڈ، ہونڈا ویزل اور ہونڈا سوِک کے آپشنز تھے۔ اس میں وہ تمام فیچرز ہیں جو کوئی بھی لگژری گاڑی پیش کرتی ہے۔ یہ گاڑی انڈونیشیا سے درآمد شدہ CBU ہے۔ یہ پاکستان میں سفید اور سیاہ رنگوں میں پیش کی جا رہی ہے۔
ایکسٹیریئر:
LED ہیڈلائٹس ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) رکھتی ہیں اور سائیڈ مررز ری ٹریکٹ ایبل ہیں۔ DFSK گلوری 580 کی شکل و صورت مجموعی طور پر بہت دِلکش اور پُرکشش ہے۔ گاڑی کے فرنٹ بمپر میں فوگ لیمپس لگے ہوئے ہیں۔ گلوری 580 میں ایک سن رُوف بھی ہے جو اس کی شکل و صورت کو مزید بہتر بناتی ہے۔ گلوری 580 میں روف ریلز بھی دیے گئے ہیں تاکہ سامان اٹھانے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے۔ روف ریلز کی مدد سے آپ بھاری اور بڑی چیزیں جیسا کہ سائیکل یا سفری سامان بھی اٹھا سکتے ہیں۔ پچھلے حصے میں ایک روف ماؤنٹڈ اسپائلر بھی ہے۔ یہ اسپائلر اپنے اندر بریک لیمپ رکھتا ہے۔ ونڈ اسکرین وڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے ایک DVR سینسر بھی رکھتی ہے۔
ریئر بمپر میں پارکنگ سینسرز بھی ہیں جو شہر کے اندر چھوٹی جگہ پر پارکنگ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔گاڑی 17 انچ ڈوئل ٹون الائے رِمز کے ساتھ آتی ہے جو اسے ایک پریمیم شکل دیتے ہیں۔ یہ ایک اسپیئر ویل کے ساتھ بھی آتی ہے جو پاکستان میں ایک اچھا آپشن ہے۔ گلوری 580 کروم پلیٹڈ فرنٹ گرِل اور ڈور ہینڈلز کے ساتھ آتی ہے۔ دونوں فرنٹ اور ریئر ونڈ اسکرین وائپس بریکٹ کے بغیر ہیں۔ انجن کی حفاظت کے لیے ایک ٹرِپ پلیٹ بھی موجود ہے اور انجن ہائیڈرولکلی آپریٹڈ ہے۔
انٹیریئر:
DFSK گلوری 580 ایک 7 نشستوں کی حامل گاڑی ہے جس کے انٹیریئر میں بڑی گنجائش ہے۔ اس میں دوسری قطار کے مسافروں اور لمبے سفر کے لیے بھی کافی ہیڈ رُوم اور لیگ رُوم ہے۔ سینٹر کونسول میں آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے لیے گیئر شفٹر کے ساتھ ایک الیکٹرانک بریک بھی لگا ہوا ہے۔ ڈیش بورڈ اور تمام چاروں دروازوں پر کاربن فائبر رنگ کے ٹرِم accents ہیں۔ یہ گلوری 580 کو ایک اسپورٹی شکل اور کارکردگی دکھانے والی گاڑی کی کشش دیتے ہیں۔ گاڑی میں چمڑے کی سیٹیں بھی موجود ہیں جو اسے پریمیم شکل اور احساس دیتی ہیں۔ ڈرائیورکی سیٹ کے لیے مینوئل ہائٹ ایڈجسٹمنٹ بھی دی گئی ہے۔ گلوری 580 پُش بٹن اسٹارٹ فیچر اور ڈوئل زون اینالوگ ایئر کنڈیشننگ کے ساتھ آتی ہے کہ جس کے کنٹرولز کے پچھلے حصے میں بھی ہیں۔ دوسرے فیچرز میں ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم، GPS نیوی گیشن، ریورس کیمرا، چائلڈ لاک اور اموبیلائزر شامل ہیں۔
ملٹی فنکشن ٹیلی اسکوپک ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ ویل میں اسٹیئرنگ پر نصب کنٹرولز ہیں۔ دائیں جانب کروز کنٹرول کے لیے کنٹرولز ہیں اور بائیں جانب آڈیو اور میڈیا کے لیے۔ سینٹر ماؤنٹڈ انفوٹینمنٹ اسکرین سائز میں بڑی اور ایک فون مررنگ فیچر رکھتی ہے کیونکہ یہ ایک اینڈرائیڈ یونٹ ہے۔ آپ کو گلوری 580 میں اپنی الیکٹرانک ڈیوائسز چارج کرنے کے لیے 12V ساکٹ، اینٹی-ڈیزلِنگ ریئر ویو مرر، پاور وِنڈوز، پاور مِررز اور پاور اسٹیئرنگ بھی ملیں گے۔ کلائمٹ کنٹرول وینٹس دوسری اور تیسری قطار کے مسافروں کے لیے بھی دیے گئے ہیں۔
کارکردگی
DFSK گلوری 580 ایک 1500cc انجن کے ساتھ آتی ہے جو Continuously Variable Transmission یعنی CVT رکھتا ہے۔ انجن 110bhp پیدا کر سکتا ہے۔ اس میں ایک مینوئل شفٹر اور اسپورٹس موڈ ہے تاکہ تیز سفر کے لیے آپ کو اضافی طاقت دیتا ہے۔ DFSK گلوری 580 ایک 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔ 1500cc انجن ہو سکتا ہے لوگوں کو کم لگے، لیکن ٹربو چارجر اس کمی کو پورا کرتا ہے۔ اس گاڑی میں ٹربو لیگ ضرور ہے جس کی وجہ سے یہ کچھ سُست سی ہو سکتی ہے۔ ایئر کنڈیشننگ کے ساتھ گلوری 580 شہر کے اندر 11 کلومیٹر فی لیٹر تک چل سکتی ہے اور ہائی وے پر 12 کلومیٹرز فی لیٹر۔ اس گاڑی میں ایک مرتبہ آئل اور فلٹر کی تبدیلی پر 8,000 روپے کی لاگت آ سکتی ہے۔ آپ 1.8 نیچرلی ایسپائریٹڈ نان-ٹربو گلوری 580 بھی لے سکتے ہیں۔ دونوں 1.5L اور 1.8L انجن دھواں خارج ہونے کے حوالے سے یورو V معیارات پر جانچےگئے ہیں۔
آرام اور ہینڈلنگ:
نرم سسپنشن اور ایڈجسٹ ایبل پاور اسٹیئرنگ کی بدولت گلوری 580 کو شہر کے اندر اور ہائی وے پر ہینڈل کرنا آسان ہے۔ چمڑے کی سیٹیں لمبے سفر کے لیے بھی بہت آرام دہ ہیں۔ ایئر کنڈیشننگ وینٹس ہر مسافر کے لیے دیے گئے ہیں جو سردیوں میں خاص طور پر آر ام دہ ہے۔ فرنٹ اور ریئر دونوں پر ڈسک بریکس ہیں جو مؤثر اور بھرپور بریکنگ دیتے ہیں۔ ڈرائیور اور آگے بیٹھے مسافر کے لیے چمڑے کا سینٹرل آرم ریسٹ بھی ہے۔ دروازے پر لگے آرم ریسٹس پر بھی چمڑا لگا ہوا ہے۔ سیٹ بیلٹس ہائٹ ایڈجسٹمٹ کے ساتھ پری-ٹینشنر ہیں۔ سامان اٹھانے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے دوسری قطار کی سیٹیں 40/60 ہیں۔ انٹیریئر میں اسٹوریج کی گنجائش بھی بہت ہے۔ سینٹرل کونسول باکس کے اندر اور دروازوں کی پاکٹس میں کافی اسٹوریج گنجائش ہے۔ سن شیڈز میں آئینہ اور ایک لیمپ شامل ہے تاکہ رات کے وقت چیزوں کو باآسانی دیکھا جا سکے۔
سیفٹی:
گلوری 580 میں گاڑی کی سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے کُل چار ایئربیگز ہیں۔ یہ ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم)، EBD (الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن) اور EBA (ایمرجنسی بریک اسسٹ) کے ساتھ آتی ہے۔ گلوری 580 کی باڈی کو کسی بھی تصادم سے محفوظ رکھنے کے لیے طاقتور بنایا گیا ہے۔ پچھلے دروازوں کے دونوں جانب چائلڈ لاکس موجود ہیں۔ گلوری 580 کے اگلے اور پچھلے حصے یں ایک کیمرا بھی لگا ہے تاکہ چھوٹی جگہوں پر گاڑی کو باآسانی چلایا جا سکے۔
آف روڈ تجربہ؛
واضح گراؤنڈ کلیئرنس اور روف ریلز کی بدولت گلوری 580 کو ہلکی پھلکی آف روڈنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ کیمپنگ وغیرہ پر جانا۔ یہ گاڑی سخت آف روڈنگ کے لیے نہیں بنائی گئی۔
فیصلہ:
مالک کے مطابق گاڑی کے انجن میں knocking کا کوئی مسئلہ ہے اور وہ اس گاڑی میں پریمیم ہائی اوکٹین فیول استعمال کر رہے ہیں۔ گلوری 580 کے لیے 3S ڈیلرشپس موجود ہیں کہ جہاں سے آپ مناسب قیمت پر اسپیئر پارٹس خرید سکتے ہیں۔ اس گاڑی میں گراؤنڈ کلیئرنس مسئلہ ہی نہیں اور یہ ناہموار سڑکوں پر بھی لے جائی جا سکتی ہے۔ گلوری 580 کا سسپنشن بھی اسپیڈ بریکرز پر رواں رہتا ہے۔ مجموعی طور پر گلوری 580 کی شکل و صورت پرکشش ہے اور یہ ایسے کئی فیچرز کے ساتھ آتی ہے جو مارکیٹ میں اسے ایک مضبوط امیدوار بناتے ہیں۔ گلوری 580 کے مختلف پہلو ہیں کہ جنہیں بہتر بنایا جا سکتا ہے جیسا کہ ڈیش بورڈ کا معیار بالخصوص وہ حصہ جہاں مسافر کا ایئر بیگ لگا ہوا ہے۔ اس گاڑی کی ری سیل مسئلہ کر سکتی ہے کیونکہ ابھی اس نے پاکستان میں اپنے قدم نہیں جمائے۔