800cc پرنس پرل REX7 کی خصوصیات و تفصیلات منظرعام پر آ گئیں
جاری ہونے سے پہلے ہی آئندہ 800cc ہیچ بیک پرنس پرل REX7 نے مقامی آٹو انڈسٹری میں کافی تہلکہ مچا دیا ہے۔
اپنے قارئین کو آٹوسیکٹر کی خاص خبریں پیش کرنے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ روز PakWheels.com نے نئی 800cc ہیچ کی خبر سب سے پہلے پیش کی تھی جو رواں سال کی پہلی ششماہی میں ہی مقامی مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔ اب ہم ایک اور دلچسپ پیشرفت کے ساتھ آئے ہیں۔ ہمیں معتبر ذرائع سے اس گاڑی کی تکنیکی تفصیلات اور خصوصیات حاصل ہوئی ہیں۔
پرنس پرل REX7 مینوئل اور آٹومیٹک دونوں ٹرانسمیشنز رکھنے والے 800cc کے انجن سے لیس ہے، جو 5500 rpm پر 40 hp اور 3500-4500 rpm پر 60.5 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ گاڑی کی لمبائی 3610mm ہے جبکہ اس کی چوڑائی اور اونچائی بالترتیب 1570mm اور 1490mm ہیں۔ گاڑی کا ویل بیس 2345mm کا ہے۔
تفصیلات کی مکمل فہرست ذیل میں دیکھیں:
796cc واٹر-کولڈ EFI انجن
40 ہارس پاور
60 Nm ٹارک
گراؤنڈ کلیئرنس: 145mm
ٹرننگ ریڈیس: 4.5m
کل وزن: 735 Kg
ایندھن کی قسم: پٹرول
اسٹیئرنگ کی قسم: ریک اور پنین الیکٹرک موٹر کے ساتھ
فیول ٹینک کی گنجائش: 27L
مسافت شہری: 22 KM/L
مسافت شاہراہ: 25 KM/L
ٹرانسمیشن کی قسم: مینوئل اور آٹو
نشستوں کی گنجائش: 5 افراد
زیادہ سے زیادہ رفتار: 120-130 کلومیٹر فی گھنٹہ
فرنٹ ویل ڈرائیو
بریکس: اگلے: ڈسکس، پچھلے: ڈرمز
سسپنشن: اگلے: میک فرسن انڈیپنڈنٹ؛ پچھلے: کوئل اسپرنگ
ٹائرز: 155/65R13 وغیرہ
مزید برآں یہ ہیچ بیک مختلف رنگوں میں آ رہی ہے جن میں سفید، سنہرا، بھورا اور سرخ شامل ہیں۔ اب تک اس گاڑی کی قیمت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، البتہ ہمارے ذرائع کے مطابق اس کی قیمت 7 سے 7.5 لاکھ روپے ہوگی۔
پرنس پہلے سے ہی تجرباتی عمل کے لیے CBU یونٹس رکھتا ہے۔ کمپنی گاڑی دو مختلف ویرینٹس میں پیش کرے گی؛ مینوئل اور آٹو۔ پرل تمام لوازمات سے لیس ہے۔
پرنس پرل کی خصوصیات
پاور ونڈوز
سینٹرل لاکنگ
جدید LCD
پاور اسٹیئرنگ
سیٹ بیلٹس
المونیم رمز
ایئرکنڈیشنر
ہیٹر
یہ گاڑی یونائیٹڈ براوو اور سوزوکی مہران کو خوب ٹکر دے گی۔
اس خبر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ہمیں ضرور بتائیں۔