پانچ مسائل جن کا حل تھروٹل باڈی کی صفائی ہے

0 932

تھروٹل باڈی گاڑی کے انجن کا وہ حصہ ہے جو ہوا کے انٹیک کی مقدار میں توازن کا زمہ دار ہے۔ بلاک تھروٹل باڈی کی وجہ سے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اگر آپ ایک ہموار ڈرائیو چاہتے ہیں توانجن میں ایندھن اور ہوا کا مثالی تناسب ہونا چاہیے۔ بلاک تھروٹل باڈی کی نشاندہی کے لیے چند علامات نیچے دی گئی ہیں۔

انجن چیک لائٹ:

ایک روشن انجن لائٹ چیک آپ کی گاڑی کے انجن کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بہت بامعنی ہو سکتا ہے۔ چیک لائٹ کے روشن ہونے کی ایک وجہ بلاک تھروٹل باڈی ہے۔ ایک بلاک تھروٹل باڈی گاڑی کے انجن میں ہوا کو داخل نہیں ہونے دیتا جس کے نتیجہ میں ایندھن کا مرکب برا بنتا ہے۔ انجن چیک لائٹ کے روشن ہونے کی دوسری وجوہات میں خراب فیول انجیکٹر، کم انجن پاور، انجن آئل کی کم سطح، اور دباو کا برقرار نہ رہنا ہو سکتے ہیں۔

کم ایکسلریشن:

ایکسلریشن کا کم ہونا بلاک تھروٹل باڈی کی ایک واضع علامت ہے۔ اگر تھروٹل باڈی پوری طرح سے بلاک ہے تو یہ ہوا کا گزرنا ناممکن بنا دیتا ہے اور ایکسلریشن دینے پر گاڑی رکاوٹ محسوس کرتی ہے۔ بھری ہوئی تھروٹل باڈی کا نتیجہ اکثر بالکل بلاک تھروٹل باڈی کی صورت میں نکلتا ہے۔ مزید یہ کہ ہائی وے پر دوسری گاڑیوں کو اوورٹیک کرتے وقت ایکسلریشن کا نہ ہونا خطرے کا باعث ہے۔

کم مائیلیج:

فیول اکانومی میں سنگین کمی بہت پریشان کن ہے جبکہ آپ ایک اچھی دیکھ بھال سے رکھی گئی گاڑی چلا رہے ہوں۔ جب آپ کی گاڑی میں ہوا اور ایندھن کا مثالی تناسب برقرار نہیں رہتا تو گاڑی کی فیول مائیلیج کو شدید خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ بلاک تھروٹل باڈی کے علاوہ اور بھی بہت سے ایسے عوامل ہیں جو کم فیول مائیلیج کا باعث بنتے ہیں۔ ان میں سے چند درج زیل ہیں۔

بہت زیادہ استعمال شدہ انجن

خراب پسٹن رنگز

گھٹیا کوالٹی کا ایندھن

خراب انجن آئل

بہت زیادہ ایکسلریشن

ناکنگ:

انجن ناکنگ کی آواز بہت پریشان کن ہوتی ہے اگر آپ اس کے عادی نہیں ہیں تو۔ انجن ناکنگ کی وجوہات میں سے ایک وجہ بلاک ایئر فلٹر اور تھروٹل باڈی کا بلاک ہونا ہے۔ ایک بھرا ہوا ایئر فلٹراور بلاک تھروٹل باڈی گاڑی کے فلٹریشن سسٹم کو ٹھیک سے کام نہیں کرنے دیتے جس کے نتیجے میں ایسی آوازیں پیدا ہوتی ہیں۔ مزید یہ کہ یہ چیز نہ تو گاڑی کو ٹھیک سے کھڑا ہونے دیتی ہے اور نہ ہی ہموار طرح سے چلنے دیتی ہے۔ ناکنگ کی دیگر وجوہات میں گھٹیا کوالٹی کا ایندھن، خراب انجن ماونٹ اور انجن آئل کا کم ہونا شامل ہیں۔

یاد رکھیں!

بہت زیادہ بھری ہوئی تھروٹل باڈی آخر میں تھروٹل باڈی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا کر ناکارہ بنا دیتی ہے۔ اگر تھروٹل باڈی کو نقصان پہنچتا ہے تو اس کی مرمت کرنی پڑے گی یا اسے تبدیل کرنا پڑے گا۔ جبکہ دوسری صورت میں تھروٹل باڈی کی اچھے سے صفائی گاڑی کی کارکردگی کو بحال کر دے گی۔

اگر آپ ڈرائیونگ کے دوران اوپر بتائی جانے والی کوئی بھی علامات محسوس کریں تو فوری طور پر تھروٹل باڈی کی سروس کروائیں اس سے پہلے کہ اسے نقصان پہنچے اور یہ آپ کے ماہانہ کار کی دیکھ بھال کے اخراجات میں اضافہ کرے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.