پچھلے چند ہفتوں سے آڈی پاکستان سرخیوں کی جان بنی ہوئی ہے۔کچھ روز قبل،آڈی نے پاکستانی مارکیٹ کے لئے کیو ٹو کے اجراء کا اعلان کیا۔اگر اس گاڑی کی بات کی جائے تو یہ ایک کومپیکٹ سپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل ہے جو کہ سب سے پہلے2016میں جنیوا موٹر شو میں متعارف کروائی گئی تھی۔چلیں اس نئی آنے والی آڈی کیو ٹو کی کچھ چیزوں کا جائزہ لیتے ہیں۔
سب سے پہلے: قیمت اور متغیرات۔
آڈی کیو ٹو دو متعیرات میں دستیاب ہو گی،: سٹینڈرڈ اور ایکسکلوزِو۔
٭ آڈی کیو ٹو ایکسکلوزِو: 4.85ملین۔
٭ آڈی کیو ٹو سٹینڈرڈ: 4.35ملین۔
دونوں متغیرات میں فرق:ایکسکلوزِو متغیر سٹینڈرڈ کے مقابلے میں پانچ لاکھ روپے مہنگی ہے اور اس قیمت میں آپ جو خصوصیات حاصل کرتے ہیں وہ:
٭ انٹیرئیر میں ایلو مینیم کا استعمال۔
٭ فور وے لومبر سپورٹ۔
٭ میٹ برش ایلومینیم میں انلیز۔
٭ پینو رامِک گلاس روف۔
٭ کمفرٹ کی۔
٭ سپیڈ لیمیٹر کے ساتھ کروز کنٹرول۔
٭ مینہیٹن گرے رنگ میں سائیڈ بلیڈ۔
اب ہم سیفٹی کی بات کرتے ہیں:
جہان تک تحفظ کی بات آتی ہے تو،جرمن آٹو مینوفیکچرر نے اس کے میعار اورپرفیکشن میں کوئی کثر بھی اٹھا نہ رکھی ہے،یہی وجہ ہے کہ ان کی ہر گاڑی میں آپ بے تحاشا خصوصیات پاتے ہیں، ابھی ہم اپنے موضوع آڈی کیو ٹو کی جانب آتے ہیں کیو ٹو میں آپ پاتے ہیں:
٭ چھ ایس آر ایس ایئر بیگز
٭ الیکٹرانک سٹیبلائزیشن پرگرام(ای۔ایس۔پی)۔
ٹریکشن کنٹرول۔
الیکٹرانک ڈفرینشل لاک۔
اینٹی لاک بریکنگ سسٹم۔
الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹریبیوشن(ای۔بی۔ڈی)
بریک اسسِٹ۔
٭ الیکٹرانگ اموبلائزر۔
٭ بریک پیڈ وئیر انڈیکیشن۔
٭ چائلڈ سیٹ ماؤنٹس۔
انجن:
پاکستان میں ایکسائز اور ٹیکسیشن کی ڈیوٹیز کے اعتبار سے بات کی جائے تو،تمام جرمن وہیکل ڈسٹریبیوٹرز سیف پلے کرتے ہے اگر چھوٹے ماڑلز کی ہو۔روائت کو برقرار رکھتے ہوئے،پاکستان آڈی اس گاڑی کو 1.0لیٹر ٹربو چارجڈ انجن جو کہ 114بی ایچ پی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔اضافی طور پر یہ گاڑی سات سپیڈ پر مشتمل ایس ٹرونِک ڈیول کلچ ٹرانسمیشن جو کہ کرِسپ اور ایگزہیلنگ ڈرائیونگ پر فارمنس مہیا کرتا ہے کے ساتھ آتی ہے۔
مزیدقابلِ بیان چیزیں:
٭ شروعات اس کے جارہانہ سٹیئرنگ سے کرتے ہیں،سٹیئرنگ ریک کا ٹوتھنگ سٹیئرنگ کے ان پٹ سے ایڈجسٹ ہونے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے،یہ زیادہ ڈائیریکٹ ہے جو کہ ڈرائیونگ موڈ کومزید پرکشش بناتا ہے۔
٭ اس کی کھردری ساخت اور بے پناہ عالیٰ کوالیٹی کی بناوٹ،اس کو اپنے مقابلے کی گاڑیوں میں نمایاں بناتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس کے ڈھانچے کا 22فیصد ہائی سٹرینتھ سٹیل پر مشتمل ہے۔پوری گاڑی کا مجموعی وزن 1205کلو گرام ہے،اور اس کا شمار دنیا کی ہلکی ترین کراس اوورز میں ہوتا ہے۔
٭ آخری مگر اختتامی نہیں اور وہ ہے کیو ٹو کاڈریگ کو ایفیشنٹ۔اس کی سی۔ڈی۔ویلیوز صرف زیرو اعشاریہ تیس ہیں۔کسی بھی بدنظمی سے بچاؤ کے لئے آڈی نے اس کی انڈر باڈی پینلڈ کی ہے۔کیو ٹو کا ریڈیٹر پیچھے کی جانب ہے جس کی بدولت ائیر فلو دیر سے بریک آف ہوتا ہے۔
مختلف آراء:
بین الاقوامی گاڑیوں کے ماہرین اس گاڑی کو پسند کر رہے ہیں لیکن اس کی وجہ اس کا1.4لیٹر ا(پیٹرول) اور 1.6لیٹر(ڈیزل)انجن ۃہے۔میں اس کی ڈرائیونگ کے متعلق ابھی کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں کیونکہ میں نے ابھی تک اسے چلایا نہیں ہے۔مگر پھر بھی یہ گاڑی ایک نہیں بلکہ کئی اعتبار سے وعدوں کوپورا کرنے والی لگ رہی ہے۔ہم تب ہی جان پائیں گے کہ کیا یہ پیسے پورے کرتی ہے یا پیسوں کا ضیاع ہے جب ہم اس پر گھومیں گے اور یہ صرف اس کے پاکستان آنے پر ہی ممکن ہو سکتا ہے۔