جنرل ٹائرز بی جی ٹریکو پلَس: 4 ماہ استعمال کے بعد کی حالت زار

0 426

گاڑی کی مسافت ماپنے والے odometer کے مطابق میں نے پچھلے چار ماہ میں 5700 کلومیٹر سفر کیا۔ اور اس سفر میں میری سوزوکی سوفٹ نے جنرل ٹائرز کے بی جی ٹریکو پلس ٹائر پہنے رکھے۔ جی ہاں، وہی جنرل بی جی ٹریکو پلس ٹائرز جن کا جائزہ میں نے چار ماہ پہلے کیا تھا اور وہ پاک ویلز پر شایع ہوا۔

اس دوران میں نے اپنی گاڑی میں کراچی سے رانی کوٹ کا مختصر دورہ کرنے کے علاوہ اسے برسات میں، سیلاب زدہ سڑکوں پر، بے شمار کھڈوں اور گندگی والے رستوں پر چلایا لیکن ٹائرز نے مجھے ایک بار بھی شکایت کا موقع نہیں دیا۔ سچ پوچھیے تو میں مسئلے کی تاک میں تھا لیکن مجھے کامیاب نصیب نہیں ہوئی۔

پھر ایک دن جب صبح میں گھر سے باہر آیا تو دیکھا کہ میری گاڑی کا ایک ٹائر چپٹا ہوچکا ہے۔ اس وقت تو میں جلدی میں تھا اس لیے میں چند تصاویر لیں، ٹائر کو ٹھیک کیا اور کام سے نکل گیا۔ بعد ازاں جب پنکچر لگوانے کا وقت ملا تو پتہ چلا کہ ٹائر چپٹا ہونے کی وجہ ایک کیل اور لوہے کا ٹکڑا تھا، یعنی ٹائر کا اس میں کوئی قصور نہیں!

بہرحال، صرف ایک اس پنکچر والے واقعے سے پہلے تک مجھے کوئی ایک ایسا مسئلہ بھی درپیش نہیں ہوا جس کی میں شکایت کرسکوں۔ اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ اس پر کچھ عرصے بعد لکھا جائے لیکن جناب بابر خان صاحب کے حکم پر میں نے آج تک کے تجربات لکھن ہی دیے۔

اب تک جنرل ٹائرز ٹریکو پلس کے ساتھ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ نہ کبھی ٹائر پھسلا، نہ اس میں بار بار پنکچر ہوئے، نہ کبھی اس نے برسات کے دوران گاڑی چلاتے ہوئے مجھے تنگ کیا غرض کہ اب تک میرے پاس کوئی بھی ایسی بات نہیں آیا جس پر میں بی جی ٹریکو پلس لینے سے پرہیز کا مشورہ دوں۔

ٹائرز اب تک نرم ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ بہتر حالت میں ہیں۔ اس کی گواہی میرا دوست بھی دے چکا ہے۔ جس نے ایک روز کے لیے گاڑی چلائی اور کہا کہ اسے اپنی سوزوکی سوفٹ 2010ء سے زیادہ بہتر لگی۔ اگر میں گاڑیوں سے متعلق اپنی مختصر معلومات استعمال کرتے ہوئے تجزیہ کروں تو اس تعریف کا سہرا بی جی ٹریکو پلس کو ہی جاتا ہے۔

اگر آپ بھی اپنی گاڑی کے لیے نئے ٹائرز خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کی تفصیلات نیچے پڑھ لیں:

General Tyres BG TRAKO PLUS

چار ماہ استعمال کے بعد میں اپنے کہے پر اب بھی قائم ہوں کہ بالآخر جنرل ٹائرز نے ایسے ٹائر بنائے ہیں جنہیں خرید کر آپ بالکل نہیں پچھتائیں گے۔ مزید آپ نیچے موجود تصاویر سے خود ہی اندازہ لگا لیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.