حکومت نے لاہور تا سیالکوٹ موٹروے کے لیے 9 بلین روپے کا کریڈٹ منظور کرلیا

0 100

کابینہ کے اقتصادی کمیشن نے لاہور تا سیالکوٹ موٹروے کے لیے 9 بلین روپے کے سٹینڈ بائی قرضے کے اجراء کی منظوری دے دی۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کمیٹی نے اس کریڈٹ کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایک بی او ٹی (بلٹ، آپریٹ، ٹرانسفر) کنٹریکٹ کے تحت بنائی جائے گی جس کے اخراجات کا تخمینہ تقریباً 45.5 بلین روپے ہے اور یہ کنٹریکٹ پہلے ہی فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن کو دیا جا چکا ہے۔

معاہدے کے مطابق، حکومت پاکستان اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 18 بلین روپے فراہم کرے گی۔ فرنٹئیر ورکس آرگنائیزیشن اس کے لیے 21 بلین روپے لگائے گی جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس کے اوور ہیڈ اخراجات کے لیے 1.6 بلین روپے فراہم کرے گی اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے ہٹ کر اس منصوبے کے لیے 5 بلین روپے کا قرضہ لیا جائے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.