حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

0 133

پچھلے کچھ دن اوگرا کی جانب سے نیاپیٹرولیم ٹیرف جمع کروانے کی وجہ سے کافی افرتفری کا شکار تھے۔مگر سب اس وقت ختم ہوا جب بروزِجمہ حکومت نے یکم اپریل تک پیٹرولیم کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں ایک روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 فائنینس منسٹر اسحاق ڈار، نے دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،ہائی سپیڈ ڈیزل اور (رون87) پیٹرول کی قیمتوں میں اپریل 2017کے شروع کے پندرہ دنوں میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈار نے مزید کہا کہ،صارفین کر آسانی ٹراہم کرنے کی روائت برقرار رکھتے ہوئے،حکومت نے اوگرا کی جانب سے جاری کردہ سمری کے مقابلے معمولی اضافہ کیا ہے۔وزیراعظم کے ہدایات کی روشنی میں کہ صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے،حکومت پیٹریلیم مصنوعات پر تین بیلین روپے کی سبسِڈی دے گی۔

نئے ٹیرف کے مطابق،اپریل سے قیمتیں یہ ہوں گی:

٭   پیٹرول(موٹر آئل،رون87)= چوہتر روپے لیٹر۔

٭   ہائی سپیڈ ڈیزل=تراسی روپے لیٹر۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.