حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے کی کمی کردی

0 240

عین اس وقت جب پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع تھا، حکومتِ پاکستان نے اس میں 3 روپے تک کی کمی کردی ہے۔

جمعہ 30 نومبر 2018ء کو ایک پریس کانفرنس میں وزیرِ خزانہ پاکستان اسد عمر نے پیٹرولیئم مصنوعات کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جو کچھ یوں ہیں:

پرانی قیمت نئی قیمت کمی
پیٹرول 97.83 روپے فی لیٹر 95.83 روپے فی لیٹر 2 روپے فی لیٹر
ہائی-اسپیڈ ڈیزل 112.94 روپے فی لیٹر 110.94 روپے فی لیٹر 2 روپے فی لیٹر
مٹی کا تیل 86.50 روپے فی لیٹر 83.50 روپے فی لیٹر 3 روپے فی لیٹر
لائٹ-اسپیڈ ڈیزل 82.44 روپے فی لیٹر 77.44 روپے فی لیٹر 5 روپے فی لیٹر

نئی قیمتیں یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

قبل ازیں یہ بتایا گیا تھا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے دباؤ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کرے گی، لیکن بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے بھی قیمتیں گھٹانے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کو 8 فیصد کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے PakWheels.com پر آئیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.