تین دہائیوں تک مقامی موٹرسائیکل انڈسٹری پر غالب رہنے کے بعد اب ہونڈا اٹلس نے مقامی طور پر تیار کردہ 150cc بائیک کے منصوبے کو بھی عملی جامہ پہنا دیا۔ اس بائیک کو 3 مئی 2017کو لاہور میں ہونے والے ہونڈا ڈیلرز کنونشن کے موقع پر متعارف کروایا گیا۔
اس کے 150cc انجن کے علاوہ کمپنی اس پروڈکٹ کے لیے پورے 3 سال کی گارنٹی بھی فراہم کر رہی ہے جو کہ 6 ماہ کے انڈسٹری سٹینڈرڈ سے بہت زیادہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق، تین دہائیوں پہلے سی جی 125 کے متعارف کروانے کے بعد نئی ہونڈا CB150F ایک بالکل نئی پروڈکٹ ہے۔ تو اس میں بالکل بھی حیرانگی والی بات نہیں ہے کہ کمپنی نے اپنا پورا وقت صرف کیا ہے اور مارکیٹ کی ضروریات کے عین مطابق نئی پروڈکٹ لانچ کی ہے۔ کمپنی نے نئی ہونڈا CB150F کو فرنٹ ڈسک بریک، گیئر انڈیکیٹر والے عمدہ سپیڈومیٹر، ٹرپ میٹر، آر پی ایم اور فیول گیج کے ساتھ ایک انتہائی مسابقتی 159000 روپے کی قیمت پر متعارف کروایا ہے۔
اگر ہم اس کی دکھاوٹ کا موازنہ سوزوکی جی ایس 150 سے کریں تو اس بائیک کو شاندار فیول ٹینک اور ونڈ شیلڈ کے ساتھ ایک نیچی جارحانہ رائیڈنگ سٹائل کے ساتھ پیش کیاگیا ہے۔ ایک اہم بات یہ ہے کہ ہونڈا اٹلس نے اس میں ایک الیکٹرک سٹارٹ کا آپشن بھی شامل کیا ہے اس کے علاوہ زینون ہیڈلیمپس اور ایل ای ڈی فوگ لائٹس بھی اس بائیک کا حصہ ہیں۔ یہ موٹر سائیکل 12 وولٹ کی ڈرائی سیل بیٹری سے لیس ہے جو کہ لیکوئڈ سیل بیٹری سے بہتر کارکردگی فراہم کرتی ہے۔ ہونڈا ڈیلکس کے بعد یہ ہونڈا کی دوسری ایسی بائیک ہے جس میں 5 گیئر اور فرنٹ ڈسک بریک شامل ہیں۔ CB150F ایک سٹائلش اور سپورٹی بائیک ہے جو ایلومینیم کوٹڈ ریل اور ایلومینیم ڈائی کاسٹڈ الائے وہیل سے لیس ہے۔
اس کا میگنیٹ اگنیشن پروٹیکشن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ بائیک صرف نیوڈائیمیم مگنیٹ کی کے ساتھ ہی قابل استعمال ہو۔ اس کا شٹر لاک سسٹم اس کے کی ہول کو بند کر دیتا ہے جب اس میں چابی موجود نہ ہو۔ اس بائیک میں استعمال ہونے والا ایئر فلٹر اپنی اعلی کارکردگی کے لیے مشہور ہے۔ اس بائیک کی قیمت 159000 روپے ہے جو کہ سوزوکی جی ایس 150 ای کی 158000 قیمت کا بھرپور مقابلہ کرتی ہے۔ CB150F کا وزن 124 کلو گرام ہے جو کہ جی ایس 150 کے 116 کلوگرام وزن سے 8 کلو زیادہ ہے۔ CB150 میں 13 لیٹر کا فیول ٹینک نصب ہے جبکہ جی ایس 150 12 لیٹر کے فیول ٹینک کے ساتھ آتی ہے۔