یہاں پڑھیں کہ درآمد کردہ جے ڈی ایم گاڑی خریدتے وقت کیوں احتیاط کرنی چاہیے۔

0 280

پاکستان میں درآمد کردہ گاڑیوں کی آمد کو صارفین کی جانب سے زبردست رسپانس ملا کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ خریدار وہیلز پر فرسودہ ڈبے(جیسے مہران، کلٹس وغیرہ) چلا چلا کر تنگ آ گئے تھے۔ مقامی گاڑیوں کی نسبت اس کے درآمد کردہ مدمقابل مسابقتی قیمتوں میں جدید خصوصیات کی ایک رینج فراہم کرتے ہیں۔ لیکن میرے ایک سابقہ آرٹیکل (آپ پاکستان میں گاڑی درآمد کرنے کی قیمت خود کیسے نکال سکتے ہیں)  کے رسپانس میں بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ خود گاڑی درآمد کروانا کیوں مہنگا پڑتا ہے جبکہ بالکل وہی گاڑی ہم شو روم میں سستے داموں خرید سکتے ہیں۔

اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جو خود گاڑی درآمد کرانے کے عمل کو بہت مہنگا بنا دیتی ہیں جب کہ شو روم سے آپ وہی گاڑی سستے داموں خرید سکتے ہیں۔ قیمتوں میں اتنے بڑے فرق کی بنیادی وجہ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ 90% سے زائد جاپانی ایکسیڈینٹل گاڑیاں پاکستان میں درآمد کی جارہی ہیں۔     یہ درآمد کردہ ایکسیڈینٹل گاڑیاں ماہر مکینکوں کے حوالے کر دی جاتی ہیں اور آخر کار گاہک کو یہ کہہ کر بیچ دی جاتی ہیں کہ یہ گاڑی بمپر ٹو بمپرجینوئن ہے۔ اپنے اگلے آرٹیکل میں آپ کو میں سکھاؤں گا کہ آپ کیسے معلوم کر سکتے ہیں کہ اس گاڑی کا میجر ایکسیڈینٹ ہوا ہے یا نہیں۔ لیکن ابھی کے لیے چند گاڑیوں کی جھلکیاں پیش خدمت ہیں جو کہ کراچی اور لاہور کے ڈرائی پورٹ پر لی گئی۔
16426233_1348082788587526_6589085771864775819_n

16507948_1348082791920859_7063944087575601519_n

16508456_1348082878587517_6489331548660196618_n

16508969_1348082828587522_6642664465801455066_n

16640951_1348082838587521_3520961837330392506_n

16641091_1348082875254184_6571489286944426827_n

16933664_10154749312634550_541846809_n

16933698_10154749312624550_1968666391_n

16976536_10154749312694550_1566245726_n

کیا اس سے واقعی فرق پڑتا ہے؟

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا واقعی فرق پڑتا ہے اگر آپ ایک ایکسیڈینٹل گاڑی خریدیں جسے مقامی سطح پر مرمت کیا گیا ہو؟ کچھ مکینکوں کے مطابق، زیادہ تر ایکسیڈینٹل گاڑیوں کے ایئر بیگز کھلے ہوتے ہیں اور مرمت کا خرچ بچانے کے لیے گاڑی میں نئے ایئر بیگز نہیں ڈالے جاتے۔ کون یہ چیز دیکھے گا کہ گاڑی کے ڈیش بورڈ میں ایئر بیگز موجود ہیں یا نہیں؟ مزید یہ کہ میرا زاتی ماننا ہے کہ جس گاڑی کو کمائی کے لیے مقامی سطح پر مرمت کیا جاتا ہے وہ کبھی بھی آپ کو خوشگوار ڈرائیو مہیا نہیں کرتی اور اس میں وقت کے ساتھ ساتھ مکینیکل مسئلے نکلتے رہتے ہیں۔ آپ ایکسیڈینٹل گاڑی خریدنے کے بارے میں کیا خیال رکھتے ہیں؟ کیا یہ خریدنے کے قابل ہے؟ نیچے کمینٹ باکس میں مجھے اپنے خیالات جاننے کا موقع دیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.