ہائبرڈ گاڑیوں کی کامیابی کے بعد اب پاکستانی عوام آنے والے چند دنوں میں ہائبرڈ رکشے دکھیں گے۔ حال ہی میں کراچی ایکسپو سنٹر میں 3 مارچ سے 5 مارچ تک جاری رہنے والے پاکستان آٹو شو میں گرین وہیلز پرائیویٹ لمیٹڈ نے ہائبرڈ خصوصیات کا حامل رکشہ متعارف کروایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گرین وہیلز پرائیویٹ لمیٹڈ پہلے ہی ہائبرڈ رکشوں کو بنانے کا آغاز کر چکا ہے۔ زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ رکشہ وائی فائی اور ایئر کنڈیشننگ سسٹم سے لیس ہو گا۔ بالکل ہائبرڈ گاڑیوں کی طرح ہائبرڈ رکشہ بھی 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک ایندھن استعمال نہیں کرے گا کیونکہ اس کا انجن 25 کلومیٹر کی رفتار تک ہائبرڈ بیٹری پر چلتا ہے۔
زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان آٹو شو 2017 میں یہ رکشہ متعارف کروانے کے بعد کمپنی کو اس تین وہیلر سواری کے بڑے آرڈر موصول ہورہے ہیں۔