IMC نے کرولا کے 1.3L ویرینٹ پر خصوصی رعایت دے دی

0 345

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (IMC) نے بینک الفلاح آٹو لون کے ذریعے ٹویوٹا کرولا 1.3L ویرنٹ خریدنے والے صارفین کے لیے نئی خصوصی رعایت کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ پیشکش محددد مدت کے لیے ہے کہ جس کے ذریعے صارفین رعایتی قیمت پر اپنی گاڑی بک کروا سکتے ہیں۔ گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے مارکیٹ میں سیلز کی بگڑتی ہوئی صورت حال میں ممکنہ خریداروں کے لیے ایک یہ دلچسپ ڈیل ہے۔ صارفین گاڑی کی فائنانسنگ پر خصوصی ترجیحی انٹرسٹ ریٹ اور انشورنس کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ پیشکش ٹویوٹا کرولا 1.3L XLi، 1.3L Xli AT، 1.3L GLi اور 1.3L GLi AT ویرینٹس پر ہے۔ آٹو فائنانسنگ کے ذریعے گاڑی بک کروانے پر صارفین مذکورہ ورژنز کی ایکس-فیکٹری قیمتوں پر 1,00,000 روپے تک بچا سکتے ہیں۔ ان ویرینٹس کی موجودہ ایکس-فیکٹری قیمتیں کچھ یوں ہیں: 

ٹویوٹا کرولا 1.3L Xli MT (24,99,000 روپے) 

ٹویوٹا کرولا 1.3L Xli AT (25,99,000 روپے) 

ٹویوٹا کرولا 1.3L Gli MT (27,49,000 روپے) 

ٹویوٹا کرولا 1.3L Gli AT (28,49,000 روپے) 

مزید یہ کہ کمپنی مارک اَپ پر 2,08,693 روپے کی بچت دے رہی ہے جبکہ صارفین انشورنس پر 96,688 روپے تک بچا سکتے ہیں۔ بینک الفلاح کے ساتھ کمپنی کے فائنانس پلان کے مطابق 1.3L Xli MT پر 15 فیصد کی ڈاؤن پیمنٹ پر 44,502 روپے کی کم از کم ماہانہ اقساط کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ آٹو مینوفیکچرر ممکنہ طور پر ٹویوٹا کرولا کے 1.3L ویرینٹس پر رعایت دینے والا ہے۔ اس کی جگہ مقامی مارکیٹ میں ٹویوٹا یارِس لینے والی ہے، جو چند عالمی مارکیٹ میں وِیوس کے نام سے مشہور ہے۔ ٹویوٹا یارِس پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسٹ مراحل سے گزرتے بھی دیکھی گئی ہے یہاں تک کہ کمپنی پہلی بار مقامی آٹو سیکٹر میں اسے متعارف کروائے۔ 

مزید یہ کہ آٹو انڈسٹری اس وقت مارکیٹ میں کم طلب کی وجہ سے نازک مرحلے سے گزر رہی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گھٹتی ہوئی قدر نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے جس کا نتیجہ سیلز میں فوری کمی کی صورت میں نکلا ہے۔ حکومت کی جانب سے لگائی گی ایڈیشنل ڈیوٹیز اور ٹیکس، جیسا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) وغیرہ، نے بھی گاڑیوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی ہیں۔ مالی سال ‏2019-20ء‎ کے پہلے دو مہینوں میں ٹویوٹا کرولا کی فروخت، مقامی مارکیٹ کی دوسری تمام گاڑیوں کی طرح 57.70 فیصد کی بڑی کمی کا شکار ہوئی ہے۔ کمپنی نے جولائی اور اگست میں صرف 3708 یونٹس فروخت کیے جبکہ پچھلے سال کے انہی مہینوں میں 8770 یونٹس بیچے گئے تھے۔ یہ مقامی مارکیٹ کی موجودہ صورت حال کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس لیے تمام کمپنیاں اپنی سیلز کو بہتر بنانے کے لیے صارفین کو نت نئی پیشکشیں کر رہی ہیں۔ 

نیچے تبصروں میں اپنی رائے پیش کیجیے اور آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.