اسلام آباد ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ایکشن میں

0 244

اسلام آباد ٹریفک پولیس (ITP) موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے اور کرتب اور ون ویلنگ کرنے والے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتھارٹی ہیلمٹ نہ پہننے والے 155,570 موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ ساتھ 2996 کم عمر ڈرائیوروں کو بھی ٹکٹ جاری کر چکی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مہم کا آغاز انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار کی ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی کے احکامات کے بعد کیا گیا۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے شہر بھر میں مختلف اسکواڈز مقرر کیے گئے ہیں۔ SSP ٹریفک پولیس فرخ رشید نے کہا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی اپنی حفاظت کے لیے انہیں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں نہ چلانے دیں۔

مزید برآں، سٹی ٹریفک پولیس (CTP) راولپنڈی بھی شہر کی مختلف سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکلیں چلانے پر 600 سے زیادہ چالان جاری کر چکی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی ٹریفک پولیس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر لاہور کی سٹی ٹریفک پولیس بھی سخت اقدامات اٹھا رہی ہے اور موٹر سائیکل پر بیٹھی دوسری سواری کے ہیلمٹ نہ پہننے پر بھی ٹکٹ جاری کر رہی ہے۔ ان حالیہ اقدامات کی وجہ سے ٹریفک حادثات اور سڑکوں پر قوانین کی خلاف ورزیوں کے اقدامات میں زبردست کمی آئی ہے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.