اسلام آباد میں ہیوی بائیکس کے رہائشی علاقوں میں داخل ہونے پر پابندی عائد

0 265

شہر کے عوام کو سہولت پہنچانے کے لیے 10 نومبر 2018ء سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہیوی بائیکس پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بائیکرز کو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک رہائشی علاقوں میں ہیوی بائیکس چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ قدم شہر کے باسیوں کی جانب سے بہت زیادہ شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔ شہریوں نے اپنی شکایات میں کہا تھا کہ ہیوی بائیکس کی وجہ سے شور کی آلودگی جنم لیتی ہے اور ان کی وجہ سے شہر میں ٹریفک مسائل نے جنم  لیا۔ بائیکرز ہر روز سگنل فری کوریڈورز میں دوڑتے دکھائے دیتے ہیں۔

پابندی تاحکمِ ثانی رہے گی، اتھارٹی نے بائیکر کمیونٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقامی اتھارٹیز کے ساتھ تعاون کریں۔ اس نئے حکم کی اتھارٹی کی جانب سے منظوری کے بعد اب ایک نئی بحث سے جنم لیا ہے، کچھ حلقے اس پابندی کے حق میں ہیں جبکہ چند نے اس فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے اور اسے نامعقول قرار دیا ہے۔

PakWheels.com سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی ہیوی بائیکر نے کہا کہ یہ بائیکنگ کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک ہے اور اتھارٹی کو اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

ہیوی بائیک استعمال کرنے والوں کے خلاف اقدامات سے علاوہ ٹریفک پولیس  اپنی گاڑیوں میں سیاہ شیشے اور پریشر ہارن استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کر رہی ہے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اس بارے میں اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.