اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 2019ء کے دوران 176.8 ملین روپے مالیت کے جرمانے کیے

0 263

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ٹریفک پولیس (ITP) سال 2019ء کے دوران اب تک 6,53,556 جرمانے کر چکی ہے کہ جن کی مالیت 176.8 ملین روپے ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس (ITP) وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کے نفاذ میں مستعد  نظر آتی ہے۔ ٹریفک پولیس سال میں اب تک خلاف ورزی کرنے والوں کو 6 لاکھ سے زیادہ جرمانے کر چکی ہے۔ ان میں سے لگ بھگ 1,09,247 ٹکٹ بے پروائی سے ڈرائیونگ کرنے پر دیے گئے جو ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل چلا رہے تھے اور 66,697 اُن کو جو ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹس استعمال نہیں کر رہے تھے۔ 

مزید برآں، اس عرصے کے دوران ٹریفک کی دیگر خلاف ورزیاں بھی دیکھی گئیں۔ اوور لوڈنگ پر 56,324 ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ وَن لین کی خلاف ورزی پر 32,091 ڈرائیوروں کو چالان کیے گئے۔ گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر سخت پابندی ہے اور ٹریفک پولیس اس خلاف ورزی پر 27,007 جرمانے کر چکی ہے۔ دیگر خلاف ورزیوں میں ٹریف کمیں  رکاوٹ کے 25,652، رانگ سائیڈ سے موڑ کاٹنے کے 23,879، ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے 22,841 اور ٹریفک قوانین پیروی نہ کرنے کے 21,637 واقعات شامل رہے۔ ان بڑی خلاف ورزیوں کے علاوہ 15,150 ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر، 12,595 کو سیاہ شیشوں پر جرمانے کیے گئے۔ روٹ کی خلاف ورزی پر کل 10,315چالان کیے گئے،  10,194 غلط پارکنگ پر، 8,241 ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر، 7,160 غلط سائیڈ پر ڈرائیونگ پر، 5,264 بغیر رجسٹریشن کی ڈرائیونگ، 5,2250 ہائی بیم لائٹس کے استعمال پر اور 5,105 بغیر روٹ پرمٹ کے گاڑی چلانے پر کیے گئے۔ مزید برآں، 3,979 جرمانے سڑک پر ڈرائیور کی بے پروائی کی وجہ سے، 3,543 بس اسٹاپس پر پارکنگ پر، 3,257 حدِ رفتار سے آگے نکلنے پر، 1,455 خراب لائٹیں استعمال کرنے پر، 1,427 پریشر ہارن کے استعمال پر، 1,351 کم عمر میں ڈرائیونگ پر اور 741 زيبرا کراسنگ پر پارکنگ کرنے پر ہوئے۔ 

ٹریفک قوانین کے نفاذ کے عمل کرواتے اسلام آباد ٹریفک پولیس (ITP)  وی آئی پی کلچر کے خلاف مہم بھی چلا رہی ہے۔ سال 2019ء کے دوران 552 وی آئی پیز کو ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے کہ جن میں سفارت کار، پارلیمنٹ کے اراکین، بیوروکریٹس، آرمی کے عہدیدار اور عدلیہ کے افسران شامل تھے۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور شہریوں میں اجاگر مختلف مہمات چلاتی رہی ہے۔ حال ہی میں ضلعی مجسٹریٹ نے دفعہ 144 کے تحت HID  لائٹوں کے استعمال، فروخت اور خرید پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ مزید برآں وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ٹریفک قواعد و ضوابط کا نیا مجموعہ بھی متعارف کروایا ہے جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے اور 30 ستمبر 2019ء اس کے نفاذ کی ڈیڈلائن ہے۔ ڈرائیونگ کے دوران تمباکو نوشی پر مکمل پابندی ہوگی اور ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی تین خلاف ورزیوں کا نتیجہ ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی کی صورت میں نکلے گا۔ یہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ایک اچھا قدم ہے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، آٹوموبائل انڈسٹری کے بارے میں مزید خبروں کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.