کراچی کو ملیں گی نئی ایئر کنڈیشنڈ بسیں

0 393

جدید ٹرانسپورٹ اور رابطے کے آسان ذرائع کی وجہ سے دنیا اب ایک گاؤں بن چکی ہے۔ کراچی اسی دنیا کے مشہور ترین شہروں میں سے ایک ہے کہ جہاں روز مرہ سفر اور نقل و حرکت کے لیے بسیں ایک اہم ذریعہ فراہم کرتی ہیں۔ شہر میں سفر کرنے والوں کے اطمینان کے لیے کراچی کی شہری انتظامیہ ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نئی لگژری بسیں متعارف کروا رہی ہے۔ اس بار کراچی کی شہری انتظامیہ نے تقریباً 200 ایئر کنڈیشنڈ بسوں کے بیڑے کی منظوری دی ہے۔ روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے بہترین آرام دہ بسوں کا خیال رواں مہینے کے شروع میں تب پیش کیا گیا جب وزارت ٹرانسپورٹ نے پرائیوٹ بسیں فراہم کرنے والے ادارے کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ 

اب تک جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق اس معاہدے کے تحت صوبائی حکومت شہر کے اندر 40 مختلف روٹس پر 1000 ایئر کنڈیشنڈ بسیں متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرِ قیادت ایک اجلاس میں انتظامیہ نے پہلے بیڑے کے لیے 14 روٹس کو حتمی صورت دی ہے جن میں سے ہر روٹ تقریباً 15 کلومیٹر طویل ہوگا۔ مزید برآں، کمشنر نے کہا کہ 200 سی این جی بسوں کا پہلا بیڑا گلے کچھ مہینوں میں شہر کی سڑکوں پر ہوگا۔ 

روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) اب تک مندرجہ ذیل روٹس کی منظوری دے چکا ہے: 

لانڈھی (بابر مارکیٹ) سے بلدیہ 

سرجانی ٹاؤن سے کورنگی 

لانڈھی (قائد آباد) سے سرجانی 

گلشنِ معمار سے ٹاور 

لانڈھی سے لی مارکیٹ 

گلشنِ حدید سے لکی اسٹار

لانڈھی (بھینس کالونی) سے صدر 

ملیر کینٹ سے ٹاور

ملیر کھوکھراپار سے ٹاور

نارتھ کراچی 7D سے ٹاور

شاہ فیصل کالونی سے فشریز 

LERP کالونی سے ڈاک یارڈ

تیسر ٹاؤن سے فشریز

داؤد چورنگی سے ٹاور 

بلاشبہ یہ ایک بہترین قدم ہے کیونکہ ملک کی سماجی اور خاص طور پر معاشی ترقی کے لیے جامع ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی اشد ضرورت ہے۔ یہ کراچی کے شہریوں کے لیے سفر کو آرام دہ اور آسان بنائے گا اسی لیے امید کی جاتی ہے کہ یہ بسیں جلد از جلد سڑکوں پر آ جائیں گی۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کراچی میں موسم ناقابلِ برداشت حد تک شدت اختیار کر چکا ہے اور ہرسال گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے کئی جانیں چلی جاتی ہیں۔ ایئر کنڈیشنر کے بغیر سفر کرنے کا تصور ہی محال ہے تو ان نئی بسوں کی آمد کے بعد امید ہے کہ مسافر اور اسکول جانے والے بچے اور بچیاں اب بالخصوص اس گرم موسم میں آسانی اور آرام کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچ پائیں گے۔ 

مزید خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.