کاواساکی ننجا 14آر ماہر کا جائزہ: قیمت، خصوصیات اور تفصیلات
قارئین کے لیے خاص تحاریر پیش کرنے کے سلسلے میں ہم اس مرتبہ آپ کے لیے کاواساکی ننجا 14R کا ماہرانہ جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ موٹر سائیکل پہلی بار 2006ء میں لانچ کی گئی تھی، اور یہی ماڈل 2011ء تک برقرار رکھا گیا، یہاں تک کہ 2012ء میں چند نئی تبدیلیوں کے ساتھ ایک نیا اور بہتر ورژن متعارف کروایا گیا۔ یہ اسپورٹس بائیک کئی فیچرز اور ٹولز رکھتی ہے تاکہ زبردست کارکردگی پیش کر سکے۔ یہ ماڈل مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جیسا کہ metallic spark black ، pearl meteor gray اور emerald blazed green ۔
موٹر سائیکل نمایاں شکل و صورت رکھتی ہے۔ باڈی کا ڈھانچہ المونیم monocoque کہلاتا ہے جو 1980ء کی دہائی میں پہلی بار کاواساکی نے بنایا تھا اور وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا گیا۔ اسے دیگر ماڈلز میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ monocoque فریم ورک ایک کھوکھلا ڈھانچہ ہے جو المونیم اسٹیل کے پرزے رکھتا ہے۔ کاواساکی کے انجینئرز نے اس monocoque ڈیزائن کو پیش کیا۔
ننجا ZX14R کی پیمائش کچھ یوں ہے:
ٹریل/ٹیک: 3.7 انچ
مجموعی لمبائی: 85.4 انچ
مجموعی چوڑائی: 30.3 انچ
مجموعی اونچائی: 46.1 انچ
گراؤنڈ کلیئرنس: 4.9 انچ
سیٹ کی اونچائی: 31.5 انچ
وِیل بیس: 58.3 انچ
اس اسپورٹس بائیک کی سیٹیں بڑی آرام دہ ہیں، حالانکہ ان کی پوزیشن کچھ جھکی ہوئی ہے۔
خصوصیات اور اہم جھلکیاں:
اس موٹر سائیکل کا انجن 1,441cc کا ہے۔ کُل وزن 269 کلو گرام/593.1 پونڈز ہے۔ ایندھن کی گنجائش 5.8 گیلن ہے۔ زیادہ سے زیادہ طاقت 10,000 rpm پر 197.3 bhp ہے۔ اس موٹر سائیکل کے بریکس اپڈیٹڈ ورژن ہیں۔ 310 ملی میٹر کی دو فلوٹنگ ڈسکس کو اسٹیل بریڈڈ لائنز کے حامل فور-پسٹن calipers سے اوپر کیا گیا ہے، جس کا نتیجہ بہترین بریکنگ کی صورت میں نکلتا ہے۔
اس موٹر سائیکل کا انجن اپنے اندر مینجمنٹ ٹیکنالوجی رکھتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی کچھ مثالیں یہ ہیں:
1۔ ڈوئل تھروٹل والو ٹیکنالوجی انجن رسپانس اور ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ فیچر اس لیے بنایا گیا تھا کیونکہ اسپورٹس موٹر سائیکلیں عموماً زیادہ سے زیادہ طاقت پیدا کرنے کے لیے بڑے بور کی تھروٹل باڈیز رکھتی ہیں، جو کہ منفی اثرات رکھتا ہے کیونکہ جب بھی رائیڈر تھروٹل میں اضافہ کرتا ہے، اسے ایک لامحدود ٹارک طاقت کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ اس لیے یہ ٹیکنالوجی ٹارک کو محدود کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ میکانزم ہر سلنڈر پر لگے دو مین تھروٹل والوز پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ تھروٹل گرِپ سے منسلک ہوتا ہے اور چلانے والے کے کنٹرول میں ہوتا ہے۔ والوز کی ایک اور جوڑی ہے جوECU سے کھلتی اور بند ہوتی ہے جو نیوٹرل رسپانس کو طے کرنے کے لیے ایئرفلو اِن ٹیک کو سنبھالنے کا کام کرتی ہے۔ جب ہواتھروٹل سے گزرتی ہے تو ایندھن کو جلانے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔
موٹر سائیکل انجن کے بہترین الیکٹرک کنٹرول کی وجہ سے کمال کی ایندھن بچت رکھتی ہے۔ جب بھی سفر کے دوران ایندھن کی کم مقدار استعمال ہو رہی ہو تو اس کو ظاہر کرنے کے لیے economical riding کا انڈی کیٹر لگایا گیا ہے۔ ایندھن کھپت کے متعدد عوامل ہیں جیسا کہ تھروٹل کا استعمال اور گیئر سلیکشن۔ یہ انڈی کیٹر آپ کو انجن یا گاڑی کی رفتار یا تھروٹل کی پوزیشن سے قطع نظر فیول کی کھپت کو چیک کرنے دیتا ہے۔ جب بھی ایندھن کی کھپت کم ہوتی ہے تو ایل سی ڈی اسکرین پر انسٹرومنٹ پینل میں “ECO” نامی علامت ظاہر ہو جاتی ہے ۔ یہ ایندھن بچت بڑھانے کے لیے کروز رینج میں اضافہ کرنے کا ایک کارآمد ٹول ہے۔
3۔ کاواساکی ٹریکشن کنٹرول، جسے KTRC کہا جاتا ہے، نہ صرف چلانے کی کارکردگی بہتر بناتا ہے بلکہ رائیڈر کو پھسلتی سڑکوں پر اطمینان کے ساتھ موٹر سائیکل چلانے کا موقع دے کر ذہنی سکون عطا کرتا ہے۔
اس موٹر سائیکل کی طاقت کے حوالے سے تفصیلات کچھ یہ ہیں:
چار تھروٹل والوز، ایک 1441cc لیکوئیڈ-کولڈ انجن، زیادہ سے زیادہ ٹارک 7,500 rpm پر 116.5 lb-ft، DOHC اور ایک 4-اسٹروک انجن بائیک پر نصب ہے۔ بور اِن ٹو اسٹروک 84.0 x 65.0 mm ہے۔ کمپریشن ریشو 12.3:1 ہے۔ فیول سسٹم DFI مع 44 mm کی چار تھروٹل باڈیز ہے۔ اگنیشن ٹائپ TCBI مع الیکٹرانک ڈیوائس ٹرانسمیشن 6-اسپیڈ ریٹرن شفٹ ہے۔
پاور موڈز:
پاور موڈز کے آپشنز انجن کی طاقت کو رائیڈر کی ترجیحات کے مطابق استعمال کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ یہ موڈز کچھ یوں ہیں: فُل پاور، لو اور مڈل پاور موڈز۔ لوئر موڈز میں طاقت محدود ہوتی ہے۔ فُل موڈ رائیڈرز لیے خطرناک ہو سکتا ہے لیکن موڑوں پر بخوبی کام کرتا ہے۔ بڑا ویل بیس اور موٹر سائیکل کی باڈی کا وزن اس کی کارکردگی کو دھیما نہیں کرتا۔ اس موٹر سائیکل کی سواری نہ صرف موڑوں پر بلکہ اچانک مڑ جانے والے راستوں پر بھی ہلکی لگتی ہے۔ سیدھے راستے پر یہ مستحکم اور مضبوط محسوس ہوتی ہے۔
ان پاور موڈز کے علاوہ بھی موڈز دستیاب ہیں کہ جن کا انتخاب چلانے والی کی ترجیحات کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر زیادہ طاقتور موڈز مڑتے ہوئے ٹریکشن کو سنبھالتے ہیں۔ ایسا پچھلے پہیوں کے ذریعے فارور ڈرائیو کو بہتر بنا کر رفتار بڑھا کر کیا جاتا ہے۔ پھر کاواساکی کا جدید سافٹ ویئر جو چیسی کی سمت بندی کا تجزیہ کرکے بنایا گیا ہے، ڈھلان اور موڑوں کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے ۔ جبکہ زیادہ طاقتور موڈز میں پھسلن والے راستوں اور اونچی نیچی سڑکوں پر موٹر سائیکل کو آؤٹ پٹ کو کم کرکے سنبھالا جاتا ہے تاکہ پہیے زیادہ گھومنے کی صورت میں اس کی گرفت کو برقرار رکھا جا سکے۔
وڈیو جائزہ نیچے دیکھیں:
چیسی مینجمنٹ ٹیکنالوجی:
اینٹی-لاک بریک سسٹم، جسے ABS کہا جاتا ہے، اگلے اور پچھلے پہیوں کے سینسرز کا استعمال کرکے پہیوں کی رفتار کو مسلسل چیک کرتا رہتا ہے۔ جب ایک پہیے کو لاک کرنے کی معلومات ملتی ہے تو ABS ECU یونٹ پمپ کو بریک فلوڈ نکالنے کی ہدایت دیتا ہے تاکہ ٹریکشن کو بحال کیا جا سکے۔ ABS کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ چلانے والے کو سکون دیتا ہے۔
حفاظتی اقدامات:
ABS، 3-لیول ٹریکشن کنٹرول، دو رائیڈنگ موڈز، ایک سلپر کلچ، تین پاور موڈز اور ایندھن بچت اور رینج جیسی اہم معلومات LCD اسکرین پر دکھانا رائیڈر کو تحفظ دیتے ہیں۔
قیمت کی مناسبت:
کاواساکی ZX14R کی قیمت پاکستانی روپوں میں 14 سے 16 لاکھ روپے کی ہے۔ زیادہ تر ٹورنگ موٹر سائیکلوں کی طرح یہ بھی اونچے نیچے راستوں سے باآسانی گزر جاتی ہے اور چند سپر بائیکس کی طرح سخت نہیں اور نہ ہی گرتی ہے۔ یہ اسپورٹس بائیک آرام کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئی ہے اور ایک زبردست انجن رکھتی ہے۔ اس موٹر سائیکل پر weight distribution بہترین ہے۔ موٹر سائیکل سے ہٹ کر چند accessories بھی فراہم کی گئی ہیں، جیسا کہ fairing trim ، سینٹر اسٹینڈ اور مسافر کے لیے grab handle ، جو اس اسپورٹس موٹر سائیکل کو بہترین انتخابات بناتا ہے۔