خیبر پختونخوا میں جلد آئیں گی گلابی بسیں

0 352

خواتین کے لیے آرام دہ اور اسان سفر کو ممکن بنانے کے لیے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بالآخر صوبے میں گلابی بسیں شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ ابتدائی مرحلے میں یہ گاڑیاں صرف مردان اور ایبٹ آباد میں شروع کی جائیں گی جبکہ صوبے کے دیگر شہروں کو یہ بسیں مستقبل میں ملیں گی۔ یہ بسیں حکومت خیبر پختونخوا کو جاپان کی جانب سے 2018ء میں تحفتاً دی گئی تھیں۔

منصوبے کے مطابق یہ بسیں 2018ء میں صوبائی دارالحکومت میں شروع ہونا تھی؛ لیکن شہر میں BRT منصوبے کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ اس کے اجراء کو مؤخر کردیا گیا۔ لیکن اب بس سروس فروری 2019ء کے وسط تک دو شہروں میں آپریشنل ہو جائے گی۔

مزید برآں، لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ بھی اپنے حتمی مرحلے میں ہیں اور جلد ہی شروع کی جائے گی۔ ٹرین بجلی پر چلے گی اور ایک چکر میں 1,000 افراد کو ڈھو سکتی ہے۔ یہ ہر روز 2,50,000 افراد کو خدمات دے سکتی ہے۔ اس کی گنجائش 2025ء تک 5,00,000 مسافروں تک بڑھائی جائے گی۔ مزید برآں، اس کا راستہ دو حصوں میں تقسیم ہے؛ ایک بالائی گزر گاہ ہے جو 25.4 کلومیٹر طویل ہے اور دوسرا زیرِ زمین حصہ، جو 1.7 کلومیٹر طویل ہے۔

مزید لاہور سے تاشقرغان، چین ایک بس سروس بھی 3 نومبر 2018ء کو لانچ کی گئی ہے۔ ایک مقامی کمپنی نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پرائیوٹ لمیٹڈ اس تمام آپریشنز کو چلا رہی ہے جو پاکستان میں ایک مجاز آپریٹر ہے۔ PakWheels.com کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اس کا منصوبہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ہے اور منصوبے دونوں ممالک کی دوستی کو مدنظر رکھ کر شروع کیا گیا ہے۔

مزید خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.