نادر مگسی نے تیسری تھل ڈیزرٹ ریلی 2018ء میں اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا
جوش سے بھرپور تیسری تھل ڈیزرٹ ریلی 2018ء پریپیئرڈ کیٹیگری A میں نادر مگسی کی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔
نادر مگسی نے 180 کلومیٹر کا ٹریک 2 گھنٹے 16 منٹ اور 51 سیکنڈز میں عبور کرکے اپنے اعزاز کا دفاع کیا، جبکہ صاحبزادہ سلطان نے 2 گھنٹے 16 منٹ اور 59 سیکنڈز کے ساتھ ان کا بھرپور مقابلہ کیا۔ تیسرے نمبر پر قادر نواز سانگی رہے، جنہوں نے ٹریک 2 گھنٹے 22 منٹ اور 22 سیکنڈز میں عبور کیا۔
4 پریپیئرڈ کیٹیگریز میں نتائج مندرجہ ذیل ہیں:
جبکہ ظفر مگسی 2 گھنٹے 48 منٹ اور 46 سیکنڈز میں ٹریک مکمل کرکے اسٹاک کیٹیگری A میں پہلے نمبر پر رہے، جن کے بعد ندیم نعیم تھے جنہوں نے 2 گھنٹے 55 منٹ 42 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا۔
4 اسٹاک کیٹیگریز کے نتائج یہ ہیں:
عورتوں کی کیٹیگری میں تشنا پٹیل نے ٹریک 1 گھنٹہ 38 منٹ اور 39 سیکنڈز میں عبور کرکے کامیابی حاصل کی، جن کے بعد سلمیٰ مروت نے 1 گھنٹہ 53 منٹ اور 20 سیکنڈز اور جمیلہ یوسف نے 2 گھنٹے 39 منٹ اور 1 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کیا۔
اس مرتبہ ریلی میں 80 سے زیادہ شرکا تھے۔ ٹؤراِزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیر اہتمام تیسری تھل ڈیزرٹ ریلی کا انعقاد ہر سال کی طرح سیاحوں کی توجہ تھل کے صحرا کی خوبصورتی کی جانب مبذول کروانے اور تھل کی ثقافت کا تجربہ اٹھانے کے لیے کیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ اس طرح کے ایونٹس گاڑیوں کے شوقین افراد کو ایک مقام پر جمع کرتے ہیں اور اور مقامی افراد کو زبردست معاشی مواقع فراہم کرتے ہیں۔
تصویر: اقبال گھانگیا
تمام نتائج RASE کی ویب سائٹ سے لیے گئے ہیں۔