ہونڈا CR-V اور اکارڈ بھی سِوک 2016 کی طرز پر بنائی جائے گی

0 358

ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تاکاہیرو ہچیگو نے پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہونڈا CR-V اور ہونڈا اکارڈ کی نئی جنریشنز ہونڈا سِوک (Honda Civic 2016) کے پلیٹ فارم پر بنائی جائیں گی۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ان دونوں ہی گاڑیوں میں ہونڈا کا ٹربو VTEC انجن کی نئی رینج استعمال کی جائے گی۔

نئی ہونڈا سِوک گزشتہ سال شمالی امریکا میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی۔ اس کی زبردست کامیابی کا اندازہ ہونڈا کو بھی بخوبی تھا۔ اب ہونڈا نے اپنی کامیاب ترین برانڈز اکارڈ (Honda Accord) اور CR-V کو نئی سِوک کے پلیٹ فارم پر تیار کرنے کا اعلان کر کے اپنے بھروسے اور خوشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم ہونڈا کے صدر نے اس حوالے سے مزید تفصیل سے آگاہ نہیں کیا البتہ یہ ضرور کہا کہ اگلے ماڈلز اور بھی زیادہ جاذب نظر اور جدت سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ قیمت میں بھی بہت مناسب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہ ہماری اگلی جنریشن کی ڈیزائن لینگویج پر اس کا بہت زیادہ اثر نظر آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ

نئی سِوک میں شامل منفرد خصوصیات کو دیگر گاڑیوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔ ہونڈا CR-V اور اکارڈ کی نئی جنریشن میں انقلابی تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور ہم اس کے لیے نیا پلیٹ فارم اور چھوٹا ٹربو انجن استعمال کر رہے ہیں۔

ہونڈا کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی مکمل تقریر ذیل میں موجود ہے:



ہونڈا کے نئے VTEC ٹربو انجن چھوٹے ،کفایتی ہونے کے ساتھ کارکردگی میں پہلے سے زیادہ بہتر ہیں۔ اس فہرست میں شامل 1500 سی سی VTEC ٹربو انجن کا مختلف خطوں کے اعتبار سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1 ہزار سی سی VTEC ٹربو انجن اور 2 ہزار سی سی VTEC ٹربو انجن بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ 2 ہزار سی سی انجن کو خصوصی طور پر سِوک ٹائپ-آر کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ہونڈا سِوک 2016 کی آمد رواں سال ماہِ ستمبر میں متوقع ہے۔ یہاں نئی سِوک کو 1500 سی سی VTEC ٹربو انجن کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ دسویں جنریشن ہونڈا سِوک میں شامل VTEC ٹربو انجن کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ میں ہونڈا CR-V کا نیا انداز پیش کردیا گیا

euro-spec-2015-honda-cr-v-facelift-revealed-with-160-hp-16-liter-diesel-engine_3

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ میں ہونڈا اکارڈ 2016 کا نیا انداز متعارف

2016-Honda-Accord-Hybrid-Auto-Expo-(3) - Feature

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.