NLC نے اسمبلی پلانٹ کے ڈیاملر AG کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے

0 308

نیشنل لاجسٹکس سیل (NLC) نے ڈیاملر AG کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردیے ہیں کہ وہ پاکستان میں مرسڈیز-بینز ٹرکوں کو اسمبل کرے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گندھارا نسان نے بھی پاکستان میں ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں کی درآمد کے لیے رینو (رینالٹ) ٹرکس SAS کے ساتھ درآمدی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ چین-پاکستان اقتصادی راہداری پر پیشرفت پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے اور زیادہ سے زیادہ ادارے پاکستان میں ٹرک درآمد یا اسمبل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق NLC نے بتایا کہ یہ ملک میں لاجسٹکس کی صنعت کو تبدیل کرے گا اور انقلاب برپا کردے گا۔ میجر جنرل فیصل نے کہا کہ ٹرکوں کی مقامی سطح پر اسمبلنگ ملک میں مقامی لاجسٹکس سیل کو جدت دے گی، مزید یہ کہ ٹرک آٹوپالیسی 2016-21ء کے تحت ملنے والے فوائد کی وجہ سے اچھی اور مسابقتی قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔

sign-mercedes-nlc

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ڈائریکٹر جنرل NLC میجر جنرل فیصل، سی ای او NLC ضیاء احمد اور کلاس فشنگر، سربراہ ایگزیکٹو کمیٹی مرسڈیز-بینز اسپیشل ٹرکس نے کیے، جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر رالف فورچر، سربراہ سیلز مرسڈیز-بینز اسپیشل ٹرک بھی موجود تھے۔

ڈیاملر AG کی جانب سے پاکستان میں اسمبلی پلانٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ فوکس ویگن بھی ملک کئی ملینز کی سرمایہ کاری کا اشارہ دے چکا ہے، جو مقامی آٹوموبائل صنعت کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔ مزید برآں، رینو (رینالٹ) بھی فیصل آباد میں اپنا اسمبلی پلانٹ لگا رہا ہے۔

اس کے علاوہ CCP کی کھلی سماعت میں انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے انکشاف کیا تھا کہ فورڈ کی پاکستان میں ممکنہ آمد بھی مقامی صنعت کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔

مزید خبروں کے لیے آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.