استعمال شدہ گاڑیوں کی پچھلی درآمدی پالیسی بحال؛ ایس آر او 1067(1) منسوخ

0 367

وفاقی کابینہ نے آج ایس آر او 1067(1)/2017 کو منسوخ کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو کراچی کی بندرگاہ پر موجود 10 ہزار گاڑیوں کو کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پچھلے 4 ماہ سے بندرگاہ پر پھنسی گاڑیوں کو پرانی پالیسی کے تحت کلیئر کیا جائے گا۔

اب سے چند ہفتوں قبل بتایا گیا تھا کہ کراچی کی بندرگاہ پر 7 ہزار گاڑیاں کلیئرنس کی منتظر ہیں تاہم تازہ اعداد و شمار کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں کی تعداد 10 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ علاوہ ازیں کابینہ نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے پرانی پالیسی ہی کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوں، پرانی پالیسی نافذ ہو جانے کے بعد بیرون ملک سے گاڑیوں کو بطور تحفہ بھیجنے یا مستقل منتقلی کی صورت میں گاڑی ساتھ لانا ایک مرتبہ پھر آسان ہوجائے گا۔

cars stuck at karachi port (2)

cars stuck at karachi port (4)

cars stuck at karachi port (3)
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں حکومت نے ایس آر او 1067(1)/2017 جاری کیا تھا جس میں بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کے عمل کو مزید مشکل اور پیچیدہ بنایا گیا تھا۔ حکومت کا موقف تھا کہ درآمدی پالیسی میں ترمیم ناگزیر ہے کیوں کہ بڑی تعداد میں گاڑیوں کی درآمد سے ملک کو معاشی نقصان اٹھایا پڑ رہا ہے۔ اس اقدام کے رد عمل میں گاڑیاں درآمد کرنے والے تاجر اور اداروں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔ دوسری جانب بندرگاہ پر کھڑی گاڑیوں کی کلیئرنس بھی رک گئی کیوں کہ حکام نئی پالیسی پر عمل کرنا چاہتے تھے مگر صارفین پرانی پالیسی کے تحت کلیئرنس کے خواہش مند تھے۔

اس تنازع کو حل کرنے کے لیے متعدد آپشنز پر غور کیا جاتا رہا اور بالآخر آج مذکورہ ایس آر او کو ختم کر کے تمام قضیے کا خاتمہ کر دیا گیا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.