راولپنڈی پولیس نے ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں

0 231

ایک کارروائی میں سٹی پولیس راولپنڈی نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹر سائیکلیں چھیننے میں ملوث ایک بین الشہری گینگ کو پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گینگ کے پانچ اراکین کو گرفتار کیا اور ان سے 17 موٹر سائیکل برآمد کیں۔ پانچ رکنی گینگ یاسر عرف کالی، سبحان عرف پمپل، محمد قاسم، عبد الوہاب اور شاہد خان پر مشتمل تھا۔ اعلیٰ حکام نے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

مزید برآں، پولیس نے قصور سے بھی تین موٹر سائیکل چور گرفتار کرکے ان سے چھ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) قصور منتظر مہدی نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کا جینا حرام کرنے والے بدنام مجرموں کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید برآں، کراچی پولیس نے ایک خاتون سمیت چار کار چوروں پر مشتمل ایک گروپ کو پکڑا ہے۔ یہ افراد شہر بھر میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھیننے میں ملوث تھے۔ وہ گاڑیاں چھین کر اس کے پرزے کم قیمت پر بیچتے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مجرم اب تک 20 سے زیادہ گاڑیاں چھین چکے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ وہ مجرموں سے پانچ گاڑیاں برآمد کر چکے ہیں۔

مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.