پاک ویلز موبائل ایپ: اب ایپل صارفین کے لیے بھی اردو میں دستیاب!

0 387

پاک ویلز کو پاکستان سے تعلق پر فخر ہے۔ یہی وجہ ہے ہم اپنے ہم وطنوں کو بہتر سے بہترین خدمات کی فراہمی کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ اسی ضمن میں پاک ویلز کی کوشش ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سمجھی جانے والی زبان اردو میں بھی صارفین کو اپنی سہولیات اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائے۔ رواں سال مارچ میں پاک ویلز نے اپنی اینڈرائیڈ ایپ میں اردو زبان کی سہولت شامل کی تھی اور اب اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ایپل کی تیار کردہ تمام ڈیوائسز کے لیے بھی پاک ویلز ایپ اردو میں پیش کی جارہی ہے۔ اب آپ آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والی کسی بھی ڈیوائس پر پاک ویلز ایپ کو اردو زبان میں استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویلز اینڈرائیڈ ایپ: اب اردو زبان میں بھی!

کیاپاک ویلز کی اردو ایپ علیحدہ ہے؟

پاک ویلز پاکستان میں موبائل صارفین کی ضروریات بخوبی سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ایک ہی کام انجام دینے والی ایپ کو محض زبان کی بنیاد پر تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاک ویلز کے صارفین ایک ہی موبائل ایپ میں اپنی پسندیدہ زبان انگریزی یا اردو محض چند taps کی مدد سے منتخب کرسکتے ہیں۔

ایپ کا کونسا حصہ اردو زبان میں دستیاب ہے؟

پاک ویلز ڈاٹ کام کی iOS ایپ کا 80 فیصد حصہ اردو زبان میں دیکھا اور پڑھا جاسکتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ہم اسے 100 فیصد اردو زبان میں پیش کرسکیں گے جن میں نئی قابل ذکر خصوصیات بھی شامل ہوں گی۔

پاک ویلز کی نئی ایپ کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

پاک ویلز کی موبائل ایپ ڈاؤن کرنا بہت ہی آسان ہے۔ اس کے لیے آپ ایپل ایپ-اسٹور پر PakWheels لکھ کر تلاش کرسکتے ہیں یا پھر https://www.pakwheels.com/apps پر جاکر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ یہ تحریر آئی فون، آئی پیڈ یا کسی اور ایپل ڈیوائس پر پڑھ رہے ہیں تو براہ راست پاک ویلز ایپ انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ ایک بار ایپ انسٹال ہوجانے کے بعد اسے کھولیں اور پہلے صفحے کے اوپر موجود بٹن سے زبان تبدیل کرلیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.