ڈیلرشپس پر ہونڈا سِوک 2016 بُک کروانے والوں کو گمراہ کیا گیا

0 139

پاکستان میں نئی ہونڈا سِوک کی رونمائی کے بعد ہر زبان پر بس اسی گاڑی کا ذکر ہے۔ لیکن یہ ذکر صرف اچھائی ہی میں نہیں ہورہا بلکہ سِوک کی تیاری میں چند واضح نقائص سامنے آنے کے بعد کافی مایوس کن تجزیے بھی کیے جارہے ہیں۔ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ مستقبل میں سِوک کی تیاری کے لیے بہتری طریقہ پر عمل درآمد کر کے حالیہ تنقید کا جواب دیا جاسکتا ہے تاہم ایک پہلو ایسا بھی ہے کہ جسے ہونڈا ایٹلس نے بالکل ہی نظر انداز کیے رکھا ہے۔ اگر آپ پاک ویلز بلاگ کے باقاعدہ قاری ہیں تو بخوبی جانتے ہوں گے کہ گزشتہ ماہ جون کے پہلے ہفتے میں ہونڈا سِوک کی پیشگی بُکنگ کا غیراعلانیہ آغاز کیا جاچکا تھا۔ اس سے قبل ہم نے لاہور میں ہونڈا سِوک 2016 کا آزمائشی سفر کرتے ہوئے بھی دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیار شدہ ہونڈا سِوک 2016 کے معیار پر سوالیہ نشان!

ہونڈا ڈیلرشپس کی جانب سے نئی سِوک 2016 کی پیشگی بکنگ کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں شروع ہوا کہ جب عوام کو سِوک دیکھنے حتی کہ اس میں شامل خصوصیات کی تفصیلات تک دستیاب نہیں تھیں۔ سِوک کی باضابطہ رونمائی سے تقریباً 39 روز قبل شروع ہونے والی بُکنگ کرتے ہوئے صرف اور صرف مجموعی رقم بتائی گئی تھی ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب ہونڈا ڈیلرشپس پر سِوک میں شامل خصوصیات اور سہولیات کی تفصیلات پہنچیں تو ساتھ ہی گاڑی کی قیمت میں اضافے کا پروانہ بھی شامل تھا۔ نیز پیشگی بُکنگ کی رقم بھی بڑھا کر کُل قیمت کا نصف حصہ کردیا گیا۔

تفصیلات کی عدم فراہمی کے باعث پاکستان میں تیار کی جانے والی سِوک سے متعلق متعدد افواہیں گردش کرنے لگیں۔ بین الاقوامی سطح پر پیش کی جانے والی سِوک اور یہاں گردش کرنے والی افواہوں ہی کی بنیاد پر ہونڈا ڈیلرشپس نے عوام کو سِوک سے متعلق غیر مصدقہ معلومات فراہم کرتے ہوئے پیشگی رقم وصول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اب جبکہ ہونڈا ایٹلس نے سِوک کی باضابطہ رونمائی کردی ہے تب جا کر علم ہوا کہ ڈیلرشپس پر فراہم کی جانے والی بیشتر معلومات غلط تھیں۔

سِوک کی پیشگی بُکنگ کرتے ہوئے ڈیلرشپس پر بتائی جانے والی غلط معلومات میں سے چند یہ ہیں۔

پچھلی نشستوں کے لیے علیحدہ LCD

ہونڈا سِوک بُک کروانے کے لیے ڈیلرشپس کا رخ کرنے والے صارفین کو گاڑی میں شامل خصوصیات کی جو لمبی فہرست تھمائی گئی اس میں پچھلی نشستوں کے لیے علیحدہ LCD کی شمولیت کو اختیاری بتایا گیا تھا۔ لیکن اب خصوصیات کی اصلی فہرست سامنے آنے پر علم ہوا ہے کہ ہونڈا سِوک 1.5 ٹربو میں پچھلی نشستوں کے لیے LCD پہلے ہی سے شامل ہے۔ البتہ اس کی تعارفی قیمت میں بھی 1,00,000 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

A dealership spec-sheet suggesting Rear Entertainment System as an option on VTEC Turbo Civic

While wrongly mentioning Rear Entertainment System as optional, this dealer also forgot the spelling of the color Taffeta White

The "U" Shaped Bend on VTEC Turbo's Center Console to make room for the Rear Entertainment System

Rear Entertainment System - A standard feature on PKDM Civic

دھند میں نظر آنے والی تیز روشنیاں (LED Fog Lights)

بہت سے ڈیلرشپس پر سِوک کی خصوصیات میں LED Fog Lights بھی شامل تھا جو دراصل سِوک کے کسی بھی ماڈل میں شامل نہیں ہے۔ شاید ڈیلرشپس ان LED lamps سے دھوکا کھاگئے جو دن کی روشنی میں بھی چمکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سِوک کی پیشگی بکنگ کرتے ہوئے وہ عوام کو بھی اس حوالے سے غلط معلومات فراہم کرتے رہے۔اس وقت ہونڈا ایٹلس نے بھی وضاحت ضروری نہیں سمجھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سِوک 2016 آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کرنے کا طریقہ

Headlamps with LED Day-Time Running Lamps (DRLs)

ڈیول آٹو A/C۔۔۔

جس ڈیلرشپس پر سِوک میں LED Fog Lights سے متعلق بتایا جارہا تھا وہیں پچھلی نشستوں کے لیے دیئے گئے A/C کو بھی انتہائی غلط معنی میں بیان کیا گیا۔ ذیل میں موجود سِوک کی خصوصیات پر مبنی فہرست دیکھی جاسکتی ہے جس میں پچھلی نشستوں کے لیے A/C اور ڈیول آٹو A/C علیحدہ علیحدہ لکھا ہوا ہے۔ اول تو ڈیول آٹو A/C سرے سے کوئی اصطلاح ہی نہیں ہے اور اگر اسے ڈیول زون A/C سمجھ لیا جائے تو بھی یہ متعارف کردہ سِوک میں موجود نہیں ہے۔

This dealership also mixed up the features of both 1.8 and 1.5 Honda Civic

گیئر باکس سے متعلق الجھن

نئی سِوک میں شامل گیئرباکس کے حوالے سے انٹرنیٹ پر کافی الجھن دیکھی گئی۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ اس میں بھی دیگر ممالک کی طرح یہاں بھی نئی سِوک کو CVT گیئر کے ساتھ ہی پیش کیا جائے گا۔ جبکہ سِوک کی بُکنگ کرنے والی چند ڈیلرشپس پر آٹومیٹک گیئر کی فراہمی سے متعلق بتایا جاتا رہا۔ اب جبکہ گاڑی ہمارے سامنے آچکی ہے تو باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ اس میں روایتی مینوئل اور آٹومیٹک گیئر باکس کی جگہ صرف CVT گیئرباکس ہی شامل ہے۔

ملٹی پلیکس اسپیڈومیٹر۔۔۔

متعدد ڈیلرشپس پر سِوک کے اسپیڈو میٹر کو “ملٹی پلیکس ڈیجیٹل اسپیڈومیٹر” کہا جاتا رہا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں سِوک کو ڈرائیور انفارمیشن ڈسپلے (مکمل رنگین) یا پھر انفارمیشن ڈسپلے (جزوی رنگین) ہی اسپیڈومیٹرز کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے تو پھر یہ تیسری قسم کہاں سے آگئی۔ بہرحال پاکستان میں پیش کی جانے والی نئی سِوک میں انفارمیشن ڈسپلے شامل ہے جس کی تصدیق اب بہت آسانی سے کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سِوک 2016 کے تینوں ماڈلز کا تفصیلی جائزہ

Dealer's alleged feature set misinterpreting Prosmatec Transmission and Multi-Plex Meter

Another dealer spec-sheet suggesting a multi-plex speedometer

All New Honda Civic 1.8-liter VTI Oriel in Pakistan

البتہ ایک ڈیلرشپ نے نسبتاً بہتر انداز سے سِوک کی ممکنہ خصوصیات کی فہرست پیش کی۔ ملاحظہ کریں:

photo_2016-06-16_18-28-55

غیر مصدقہ معلومات اور افواہوں کے باوجود عوام میں ہونڈا سِوک کی مقبولیت عروج پر رہی ہے۔ اس کا اندازہ ابتدائی دس دنوں میں 5000 سِوک بُک کروائے جانے سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ باضابطہ رونمائی کے بعد یہ گاڑی مزید کتنے خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوپاتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.