پاک ویلز ایپس: تمام سہولیات اب اسمارٹ فون پر بھی دستیاب!

0 266

پاک ویلز کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا شوق رکھنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ بات چاہے نئی یا استعمال شدہ گاڑی فروخت کرنے کی ہو یا موٹر سائیکل سے متعلق معلومات کی، پاک ویلز ڈاٹ کام ہمیشہ آپ کی خدمت میں سرگرم عمل رہی ہے۔ آن لائن ویب سائٹ پر موجود بے شمار سہولیات سے موبائل صارفین کو مستفید کرنے کے لیے ہم نے اینڈرائیڈ، ایپل iOS اور ونڈوز فون صارفین کے لیے دو مختلف ایپلی کیشن پیش کی ہیں۔

پاک ویلز فورم کے لیے علیحدہ اسمارٹ فون ایپلی کیشن بنانے کا مقصد صارفین کو فورم تک باآسانی رسائی فراہم کرنا ہے جہاں وہ پاک ویلز کمیونٹی کا حصہ بن کر دیگر اراکین کے ساتھ گفتگو میں حصہ لے سکیں۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے نہ صرف آپ فورم پر بنائے گئے تھریڈز پڑھ سکتے ہیں بلکہ اپنی دلچسپی کے تھریڈ ز تلاش کر کے ان پر جواب بھی دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام اراکین کے لیے نئے تھریڈ شروع کرنے کا انتخاب بھی موجود ہے۔

پاک ویلز کی دوسری اسمارٹ فون ایپلی کیشنن گاڑی، موٹر سائیل اور ان کے پرزوں کی خریداری و فروخت میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ نئی اور پرانی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں سے اپنی پسند کی سواری بہت آسانی سے تلاش اور خرید سکتے ہیں۔ آپ کو صرف اپنی مطلوبہ سواری یا اس کی خصوصیات منتخب کرنی ہیں، اور پھر آپ کے سامنے گاڑیوں کی قطار لگ جائے گی۔

جب آپ خرید و فروخت (Buy and Sell) کو منتخب کریں گے تو اگلے صفحے پر چار آپشن ظاہر ہوجائیں گے جن میں سے کسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں:
1: گاڑیاں (Cars)
2: موٹر سائیکلیں (Bikes)
3: پرزے (Parts)
4: دیگر (More)

اگر آپ گاڑیوں (Cars) کے زمرے میں جائیں تو آپ کے سامنے من پسند گاڑی تلاش کرنے کا خانہ ظاہر ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ آپ اسی سیکشن کے ذریعے اپنی موجودہ گاڑی فروخت بھی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ پاکستان میں دستیاب نئی گاڑی خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا پھر گاڑی سے متعلق تجاویز اور مشورے درکار ہیں تو یہ تمام بھی آپ کو اسی حصے میں مل جائیں گی۔

موٹر سائیکلوں (Bikes) کے زمرے کا بھی بالکل یہی طریقہ کار ہے۔ یہاں نہ صرف آپ استعمال شدہ موٹر سائیکل دیکھ سکتے ہیں بلکہ بائیکس سے متعلق معلومات بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسی حصے میں اپنی موجودہ موٹر سائیکل فروخت کرنے کے لیے نیا اشتہاربنانے اور اس میں تفصیلات و تصاویر شامل کرنے کی بھی سہولت موجود ہے۔

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے استعمال شدہ پرزے (Parts) کے لیے بھی علیحدہ حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ حصہ ان لوگوں کے لیے خاص دلچسپی رکھتا ہے جو اپنی سواری کو جدید آلات سے آراستہ اور خوبصورتی سے مزین کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ملک بھر میں موجود شوقین حضرات سے نہ صرف اپنی گاڑی یا بائیک کے لیے چیزیں خرید سکتے ہیں بلکہ فروخت کرنے کے لیے اشتہار بھی لگا سکتے ہیں۔ تو اگر آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے جسے آپ فروخت کرنا چاہتے ہیں مگر مقامی مارکیٹ میں اس کی اچھی قیمت نہیں مل رہی تو آج ہی پاک ویلز کی موبائل ایپ سے اس کا اشتہار پاکستان کے کونے کونے میں پہنچائیں۔

مزید (More) منتخب کرنے پر آپ کے سامنے پاک ویلز بلاگ اور منفرد سواریوں (Cool Rides) کے زمرے آجائیں گے۔ بلاگ کے ذریعے آپ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں آٹوموٹیو شعبے کی سرگرمیوں، خبروں پر تجزیے، تبصرے اور دلچسپ مضامین پڑھ سکتے ہیں۔ جبکہ Cool Rides ایک ایسی دنیا ہے کہ جہاں گاڑیوں کے دیوانے اپنی محنت سے بنائی گئی منفرد اور دیدہ زیب گاڑیوں سے متعلق معلومات شامل کرتے ہیں۔

یہ پاک ویلز کی دو اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کا مختصر تعارف ہے۔ اگر آپ اس میں کوئی سہولت شامل کروانا چاہیں تو بذریعہ تبصرہ ہمیں ضرور آگاہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.