پاک ویلز پشاور آٹو شو 2015 آٹھ نومبر بروز اتوار ہوگا

0 142

پاک ویلز ایک بار پھر نئے آٹو شو کے ساتھ حاضر ہے جو 8 نومبر کو قدیم تاریخی شہر پشاور میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب گاڑیوں کی معروف ویب سائٹ خیبر پختونخواہ میں گاڑیوں کا میلہ سجا رہی ہے۔ گاڑیوں کا شوق رکھنے والے مقامی افراد کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ نہ صرف خود بلکہ اپنے دوست اور احباب کو بھی ‘پاک ویلز پشاور آٹو شو 2015’ میں لے کر آئیں اور اس دلچسپ پروگرام کا لطف اٹھائیں۔

اس سے قبل پاک ویلز ملک کے مختلف شہروں میں آٹو شو منعقد کرتی رہی ہے۔ ان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، روشنیوں کا شہر کراچی، پاکستان کا دل لاہور اور اولیاء کا شہر ملتان بھی شامل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاک ویلز قدیم تاریخی شہر پشاور کے باسیوں کے لیے یہ منفرد آٹو شو پیش کر رہا ہے۔ پاک ویلز کے زیر انتظام آٹو شو میں شرکت کر کے گاڑیوں کے شوقین افراد دیدہ زیب اور مختلف برانڈز کی گاڑیاں دیکھ کر دلی تسکین حاصل کرسکیں۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اپنے ہم خیال دوستوں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

ماضی میں چند افسوس ناک واقعات کی وجہ سے پشاور کے شہری تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز نہیں ہوسکے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار پاک ویلز نے آٹو شو کے لیے اس شہر کا انتخاب کیا اور تعطیل والے دن لوگوں کو گھروں سے باہر اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ پُر لطف وقت گزارنے کا بہترین موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

برصغیر کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہونے والے شہر پشاور کے باشندے گاڑیوں کے شوق کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ اگر آپ کو اس شہر میں گھومنے کا موقع ملے تو گاڑیوں کے بے شمار برانڈز، SUVs اور موٹر بائیکس نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ یہ شہر پاکستان میں گاڑیوں کے شعبے کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور اب ایک بار پھر اس شہر کو ایک موقع میسر آیا ہے کہ وہ گاڑیوں کے شوق کا کھل کر اظہار -کرے۔

امید ہے کہ پشاور اور گرد و نواح کے شہروں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد گاڑیوں کے میلے میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائی گی جس سے نہ صرف کار ساز ادارے متوجہ ہوں گے بلکہ ایک پُر امن پشاور کا تصور بھی دنیا بھر میں پھیلے گا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر پشاور اور متعدد دیگر اداروں نے پاک ویلز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے جس کے لیے ہم بہت شکر گزار ہیں۔

تو پھر ملتے ہیں 8 نومبر کو پشاور آٹو شو 2015 میں!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.