PakWheels.com پشاور آٹو شو 2018ء کی جھلکیاں
2011ء میں پاک ویلز کے زیرِ انتظام شروع ہونے والے آٹو شورز اب ملک بھر میں آٹوموٹِو کمیونٹی میں ایک رحجان بن چکے ہیں، لوگ آٹو شوز کی اپنے شہر میں آمد کے منتظر رہتے ہیں۔ یہ ایک قومی روایت بن چکی ہے، جہاں نہ صرف گاڑیوں کے شوقین بلکہ گھر بھر کے افراد بھی ایک بھرپور دن منانے کے لیے آتے ہیں۔
پاک فوج کے تعاون سے PakWheels.com نے 9 دسمبر 2018ء کو پشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں چوتھا بڑا آٹو شو منعقد کیا۔ گزشتہ سال 2017ء میں PakWheels.com نے شہر میں اپنے آٹو شو کی میزبانی کی تھی اور تقریباً 30,000 افراد اس ایونٹ میں آئے تھے۔ یہ بہت بڑی کامیابی تھی البتہ اس سال آنے والے مہمانوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا اور صوبے بھر سے 40,000 شہری عظیم الشان پشاور آٹو شو دیکھنے کے لیے آئے۔ شو میں گاڑیوں کے چھ اہم زمرے پیش کیے گئے بشمول ونٹیج، ایگزوٹِک، لگژری، موڈیفائیڈ، 4×4 اور موٹر سائیکلیں۔
اس مرتبہ آٹو شو میں پاک ویلز نے شوکت خانم اور آرمی پبلک اسکول، پشاور کو بھی سپورٹ کیا۔ پاک ویلز نے سانحۂ APS کا شکار ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ اور واقعے کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے پر بہت فخر محسوس کیا۔
ہمارے اسپانسرز ماؤنٹین ڈیو، AGS، کریم، فینکس بیٹریز اور روڈ پرنس تھے۔
ذیل میں تصاویر دیکھیں:
پاک ویلز آٹو شوز دراصل پاکستان بھر میں پاک ویلز کے اراکین کی ملاقاتوں کے لیے طے شدہ اجلاسوں کی ایک جدید شکل ہیں۔ اس کی جڑیں گاڑیوں میں مشترکہ دلچسپی رکھنے اور انہیں سراہنے والے افراد کے ایک دوسرے سے رابطے کرنے کے اصولوں میں پیوست ہیں۔
اِن شاندار آٹو شوز کے علاوہ PakWheels.com نے سرٹیفائیڈ کار میلہ کا تصوّر بھی پیش کیا کہ جن میں خریدار سینکڑوں استعمال شدہ گاڑیاں پاتے ہیں کہ جو پاک ویلز کے ماہرین کی جانب سے تصدیق شدہ ہوتی ہیں۔