فضائی آلودگی کے خلاف چین کی جنگ

0 191

چین جتنی تیزی سے دنیا میں ترقی کر رہا ہے اتنی ہی تیزی سے قدرتی اور ماحولیاتی مسائل کا بھی شکار ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی ایک مثال بیجنگ شہر ہے جو تمام دن دھول، مٹی کی شدید دھند کی لپیٹ میں رہتا ہے جس کی وجہ وہاں موجود ہزاروں کارخانے اور لاکھوں گاڑیاں ہیں۔ کراچی میں رہنے والے ہمارے قارئین بخوبی جانتے ہوں گے کہ بارش کے آثار نہ ہونے کے باوجود شہر قائد میں کیوں دھند چھائی رہتی ہے۔ ہمارے دفتر کے ایک ساتھی جب اسلام آباد سے کراچی آئے تو آلودہ فضا کی وجہ سے بیمار ہوگئے تھے۔

عوامی جمہوریہ چین نے 4 ستمبر کو دوسری عالمی جنگ کی 70ویں سالگرہ کی تقریب کرنے کا ارادہ کیا تو اس کے سامنے فضائی آلودگی کا انتہائی گھمبیر مسئلہ کھڑا تھا۔ اس کے لیے چینی حکومت نے ایک ماہ قبل ہی سے کام شروع کیا جس میں شہر کی فضا کو صاف کرنے کے اقدامات شامل تھے۔ چینی حکومت کی جانب سے دارلحکومت بیجنگ کی فضائی آلودگی کو 40 فیصد جبکہ ہمسایہ شہروں میں 30 فیصد تک کم کرنے کا ہدف رکھا گیا۔اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 20 اگست سے 3 ستمبر تک بیجنگ اور اس کے مضافات میں 12 ہزار کارخانوں کو بند کیا گیا ۔ اس کے علاوہ شہر میں چلنے والی تقریباً 50لاکھ گاڑیوں میں سے نصف پر بھی پابندی لگادی گئی جو پریڈ کے دن تک عائد رہی۔

ذیل میں موجود تصاویر کارخانوں اور گاڑیوں پر پابندی ختم ہونے سے ایک روز قبل اور ایک روز بعد کی ہیں۔پریڈ سےپہلے لی گئی تصاویر میں صاف اور شفاف نیلا آسمان دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اسی کے نیچے موجود اگلے روز کی تصاویر میں دھندلا اور گدلا آسمان ظاہر کرتا ہے کہ صرف 24 گھنٹوں میں شہر کی کیا حالت ہوگئی ہے۔

china-smog

china-smog-feature2

تصاویر : بشکریہ سی این این

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.