جنرل بس اسٹینڈ رائیونڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ کے درمیان سفر کرنے والے افراد کی سہولت لیے ایک نئی ایئر-کنڈیشن بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ نجی ادارے اویس ٹریولز کے تعاون سے شروع ہونے والی اس بس سروس کا افتتاح بروز پیر 21 نومبر 2016 لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی (LTC) کے سربراہ نے انجام دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ سروس 13 بسوں کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔ مستقبل میں اس کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید بسوں کی شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نئی بس سروس کا کرایہ 20 روپے سے 45 روپے تک مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور شہر کے اندر 21 مختلف مقامات پر بس اسٹاپ بنائے گئے ہیں۔ یہ بس ٹھوکر نیازی بیگ سے براستہ لاہور یونیورسٹی، الرضا آباد، LDA ایونیو ون، بھوبتیاں چوک، اڈہ پلاٹ، امین پورا، علی چوک اور مرکز سے ہوتی ہوئی جنرل بس اسٹینڈ رائیونڈ پہنچے گی۔