کریم نے صارفین کے لیے اپنا ادائیگی کا طریقہ تبدیل کردیا

0 296

رائیڈ-ہیلنگ کی مشہور سروس کریم نے صارفین کے لیے اپنا ادائیگی طریقہ واضح طور پر تبدیل کردیا ہے جس کے مطابق 25 جنوری 2019ء سے منفی بیلنس کا آپشن ختم کردیا گیا ہے۔

جب سے رائیڈ-ہیلنگ سروسز پاکستانی مارکیٹ میں آئی ہیں، انہوں نے صارفین کی جانب سے سستے کرایوں کی طلب کا فائدہ اٹھایا ہے۔ صارفین کے کئی پروموز پیش کرنے کے ساتھ یہ رائیڈ-ہیلنگ سروسز صنعت میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ کریم جو اپنے حریف اوبر کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے ہمیشہ بہترین انداز سے صارفین کو سہولت دینے کی کوشش کرتا ہے چاہے معاملہ رائیڈ بک کرنے کا ہو یا ادائیگی کرنے کا۔ حال ہی میں رائیڈ-ہیلنگ کمپنی نے اپنے صارفین کو ادائیگی طریقے میں کی جانے والی تبدیلی کے حوالے سے ایک ای میل بھیجی۔

ماضی میں اگر صارفین ادائیگی کے وقت کیپٹن کو ادا کرنے کے لیے پورے پیسے نہیں رکھتے تھے تو انہیں اپنے والٹ میں منفی بیلنس رکھنے کی اجازت تھی۔ مثال کے طور پر اگر بننے والا کرایہ 250 روپے ہو اور صارفین کے پاس وقت صرف 200 روپے ہو تو وہ کیپٹن سے درخواست کر سکتا ہے کہ وہ ادا نہ کیے جانے والے 50 روپے اس کے والٹ میں واجب الادا رقم کے طور پر جمع کردیں جسے وہ اگلی سواری پر جمع کروا دیں گے۔ کریم کا یہ پیغام بتاتا ہے کہ 25 جنوری 2019ء سے آپ غیر ادا شدہ رقم اپنے اکاؤنٹ میں نہیں رکھ سکتے جس کا مطلب ہے کہ صارف کو موبائل ایپ میں آنے والی پوری ادائیگی کرنا پڑے گی۔ صارفین کو کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے رائیڈ بک کروانے سے قبل ضروری رقم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کیپٹن بننے والے کرائے سے کم کچھ نہیں لیں گے۔

ادائیگی کے طریقے میں اس واضح تبدیلی کی وجہ بیان کرتے ہوئےکریم کہتا ہے کہ صارف کی جانب سے پوری ادائیگی نہ ہونے سے کیپٹن کی آمدنی براہ راست متاثر ہوتی ہے جو سخت محنت کرنے والے کیپٹنز کے لیے اچھی بات نہیں۔ دوسری جانب صارف کے پاس اضافی کیش جمع کروانے کا بھی آپشن ہوتا ہے جسے اگلے سفر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ البتہ صارف کے پاس پیسے کم ہونے یا نہ ادائیگی کے لیے ضروری رقم نہ ہونے کی صورتیں پیش آسکتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں مندرجہ ذیل آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے:

1۔ کیپٹن کے پاس 400 روپے تک کی اضافی رقم آپ کے اکاؤنٹ والٹ میں بھیجنے کا آپشن ہے جسے اگلے سفر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

2۔ ضرورت پڑنے پر کیپٹن آپ کو قریبیATM تک لے جائے تاکہ  آپ رقم نکلوا سکیں۔

4۔ نقد نہ ہونے کی صورت میں آپ کے پاس کریم ایپ میں اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات ڈالنے اور آن لائن ادائیگی کرنے کی سہولت موجود ہے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی اس بارے میں اپنے خیالات نیچے پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.