اسکانیا کے 19 ٹرکس نے بنائی دنیا کی سب سے بڑی گھڑی

0 395

یوں تو دنیا بھر میں مرسڈیز کا نام جدید ٹرک بنانے والوں میں سرفہرست ہے لیکن سویڈن سے تعلق رکھنے والی کمپنی وولوو (Volvo) بھی کسی سے کم نہیں۔ اب سے کچھ عرصہ قبل یورپی کمپنی وولوو نے ٹرک بنانے والے اداروں کے درمیان ایک دلچسپ مقابلے کا آغاز کیا۔ وولوو نے اپنے جدید ٹرکس کی افادیت ظاہر کرنے کے لیے Epic Split کے نام سے منفرد تشہیری مہم شروع کی جس میں مارشل آرٹ کے ماہر مشہور اداکار جين كلود فان دام کو وولوو ٹرک پر سوار دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو سے پہلے بھی یورپی ادارہ اپنے ٹرکس کی خصوصیات اجاگر کرنے کے لیے نت نئے ریکارڈز بنانے اور مختلف کرتب دکھانے کی کامیاب حکمت عملی اختیار کرچکا ہے۔



اور اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وولوو کی حالیہ کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور اس کی “حرکتیں” نہ صرف عام عوام بلکہ متعلقہ اداروں اور شخصیات کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔ اس کا اندازہ اس وقت ہوا کہ جب وولوو کے ہم وطن ادارے اسکانیا نے مقابل ادارے کو اسی کے انداز میں جواب دینی کی ٹھانی۔ سویڈن ہی سے تعلق رکھنے والے ادارے اسکانیا (Scania) کی تازہ پیشکش اور اسے حاصل ہونے والی مقبولیت سے لگتا ہے کہ وہ اپنی کوشش میں بڑ ی حد تک کامیاب بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرک پر نقش و نگار کی روایت تکنیکی اعتبار سے نقصان کا باعث ہے!

ٹرک تیار کرنے والے یورپی ادارے اسکانیا نے اپنے ٹرکس کی اعلی مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی گھڑی بنائی ہے۔ ایک ہوائی اڈے پر بنائی جانے والی اس گھڑی کو مسلسل 24 گھنٹے تک چلائے رکھنے کے لیے 14 ٹرکس اور 90 ڈرائیورز کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اس دوران ٹرک چلانے والے تمام ڈرائیورں کے درمیان ہم آہنگی قابل تعریف ہے۔ اس منفرد ریکارڈ کی تکمیل سے قبل تقریباً 2 ہفتوں تک طویل منصوبہ بندی بھی کی جاتی رہی۔ اسکانیا نے اس کارنامے کو مسلسل 24 گھنٹوں تک فیس بک پر براہ راست بھی دکھایا۔ اس کی چند جھلکیاں اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں:



Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.