2019ء کے پہلے مہینے میں ہم نے دیکھا کہ لوگ کئی اقسام کی گاڑیوں کی تلاش کر رہے ہیں، جن میں مقامی طور پر بننے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مختلف انجن گنجائش رکھنے والی درآمد شدہ گاڑیاں بھی شامل رہیں۔ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی استعمال شدہ گاڑیوں میں ٹویوٹا کرولا، ہونڈا سٹی، ہونڈا N WGN، سوزوکی کلٹس، سوزوکی ویگن آر اور ڈائی ہاٹسو میرا خاص طور پر دیکھی گئیں۔ بالخصوص ڈائی ہاٹسو میرا کئی خریداروں کی توجہ کا مرکز رہی کہ دسمبر 2018ء سے جنوری 2019ء کے درمیان اس گاڑی کی سرچ میں 35.64 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری 2019ء کے لیے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی موٹر سائیکلوں میں ہونڈا CG 125، CD 70 اور CB 125Fقابلِ ذکر ہیں۔
660cc انجن گنجائش رکھنے والی مسافر گاڑیوں میں سوزوکی آلٹو، جمنی اور ویگن آر اور ڈائی ہاٹسو میرا پاک ویلز ویب سائٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی گئیں۔
1000cc انجن گنجائش کی مسافر گاڑیوں میں سوزوکی کلٹس، آلٹو اور ویگن آر اور ٹویوٹا وِٹزسب سے آگے رہیں۔
ماہِ جنوری 2019ء میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی سیڈانز میں ٹویوٹا کرولا، سوزوکی بلینو، ہونڈا سوِک اور سٹی شامل رہیں۔
پاک ویلز ویب سائٹ پر مذکورہ عرصے میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی ہیچ بیکس سوزوکی مہران، آلٹو اور ویگن آر اور ٹویوٹا وِٹز تھیں۔
SUV کے زمرے میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی گاڑیاں ٹویوٹا لینڈ کروزر، پراڈو، سرف اور فورچیونر تھیں۔
کراس اوور کیٹیگری میں ٹویوٹا CH-R، ہونڈا ویزل، سوزوکی وِٹارا اور لیکسس RX-سیریز سب سے زیادہ سرچ کی گئیں۔
تازہ ترین SRO 52(1) 2019 کے پس منظر میں کہ جس کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں پر اب ڈیوٹی غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگی، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اگر امپورٹڈ گاڑیوں، بالخصوص 660cc گاڑیوں کی سرچ میں آئندہ چند ماہ میں اضافہ ہوتا ہے یا نہیں۔