شیل پاکستان نے شیل-پاک وِیلز لیوبریکینٹس پورٹل (https://shell.pakwheels.com/) کے آغاز کے لیے ملک کی نمبر ایک آٹوموبائل ویب سائٹ پاک ویلز ک ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔
شیل پاکستان ملک کی معروف آئل کمپنیوں میں سے ایک ہے اور وطنِ عزیز میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔
شیل عام صارفین اور صنعتوں کے لیے lubicants کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے اور پاک ویلز کے ساتھ اشتراک اس کے 30 ملین صارفین تک رسائی کے لیے کر رہا ہے تاکہ ان مخصوص ناظرین اور ممکنہ صارفین تک بھی براہِ راست مناسب معلومات پہنچا سکے۔
شیل-پاک ویلز پورٹل شیل کے صارفین کے لیے بنائے گئے lubricants کے حوالے سے مستند اور مناسب معلومات پیش کرنے کا ایک بھرپور گیٹ وے ہوگا۔
پورٹل کا مقصد خاص فیچرز کے ذریعے صارفین کی توجہ حاصل کرنا ہے:
- Know your Oil ویب سیریز: lubricants میں شیل کی رہنما ٹیکنالوجی کو پیش کرنے کے لیے
- خصوصی lubricants گائیڈ: ہدایات دینے کے لیے کہ اپنی گاڑی کے لیے درست شیل lubricant کا انتخاب کیسے کریں
- خود مختار ورکشاپ اور اسٹیشن locator: آئل کی خریداری اور تبدیلی کے لیے آپ کے قریب ترین مقام کو تلاش کرنے کی سہولت
شیل lubricants کے موجودہ اور آئندہ صارفین کو اب شیل کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لیے ایک نئی جگہ مل جائے گی۔