راستہ موبائل ایپ کا کامیاب لانچ

0 264

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) نے اہلیانِ لاہور کو ٹریفک مسائل کے حل فراہم کرنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس (CTP) لاہور کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ اپنی موبائل ایپ ‘راستہ’ لانچ کردی ہے۔ 

یہ ایپ اس وقت صوبائی دارالحکومت کے حوالے سے معلومات تک محدود ہے، البتہ اس کی خدمات رواں سال ملتان تک بڑھا دی گئی جائیں گی۔ یہ موبائل ایپ iOS اور اینڈرائیڈ دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے لیے باضابطہ طور پر متعارف کروائی گئی ہے اور بالترتیب 34,000 اور 1,50,000 ڈاؤنلوڈز کے ساتھ اب تک بہت کامیاب جا رہی ہیں۔ اسمارٹ فون ایپ ٹریفک کے دباؤ، سڑک پر رکاوٹ، مظاہروں، دھرنوں اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتِ حال کے بارے میں فوری معلومات فراہم کرتی ہے۔ صارفین اپنے علاقے کے بارے میں الرٹس بھی کھول سکتے ہیں تاکہ شہر کے کسی بھی حصے سے اس بارے میں آگاہ رہ سکیں۔ اپنی کثیر کارآمد سروسز کی وجہ سے اس ایپ کو صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کی جانب سے زبردست انداز میں سراہا گیا ہے۔ شہریوں کو راستہ چیک کرنے اور اس حساب سے اپنا سفر طے کرنے کی سہولت مل گئی ہے۔ یہ ٹریفک میں رکاوٹ سے بچاؤ کی سہولت بھی دیتی ہے اور مسافروں کا وقت بچانے میں مدد بھی۔ صارفین مندرجہ ذیل لنکس سے راستہ ایپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں: 

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 

iOS صارفین کے لیے 

صارفین اپنے CNIC نمبر کے ذریعے ایپ میں لاگ اِن ہو سکتے ہیں اور اس میں متعدد فیچرز شامل ہیں: 

ٹریفک مشورہ

روٹ پلانر

چالان ادائیگی

ای-لائسنس 

ای-ٹیسٹ

ڈرائیونگ لائسنس سینٹر

ایمرجنسی کال 15 

ٹریفک فیڈبیک/شکایات

واقعات 

ڈرائیونگ اسکول کے مقامات 

خبریں اور تقریبات 

میرا لائسنس 

میرے چالان 

خلاف ورزیوں کی فہرست 

اہم مقامات

لائسنس تصدیق 

لائسنس ڈلیوری کی ٹریکنگ 

سفر کے لیے سوالات

گاڑی کی تصدیق 

آن لائن ڈرائیونگ اسکول 

اس ایپ کے ذریعے صارفین ہنگامی صورت میں 15 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی شکایات بھی ٹریفک شکایات سیکشن کا استعمال کرکے کی جا سکتی ہیں۔ صارفین کے ڈرائیونگ لائسنس کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں اور گاڑی کی verification یعنی تصدیق کا آپشن بھی دستیاب ہے۔ مزید برآں، آن لائن ڈرائیونگ اسکول کی سروس بھی اس ایپ میں فراہم کی گئی ہے کہ جہاں صارفین ٹریفک کی علامات اور قوانین کو سمجھ اور سیکھ سکتے ہیں جو ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ میں پوچھی جاتی ہیں۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ لاہور کے کسی بھی تین مراکز میں دیا جا سکتا ہے۔ پھر یہ ایپ شہریوں کی سہولت کے لیے اردو میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ نئے، ڈپلی کیٹ، دوبارہ جاری کرنے یا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے رہے ہیں تو اس کے فارمز ایپ میں دستیاب ہیں اور مینیو سے باآسانی ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ 

بلاشبہ یہ پنجاب آئی ٹی بورڈ کا بہت بڑا قدم ہے اور اس کے چیئرمین اظفر منظور نے بھی ایپ کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور جلد اور سیالکوٹ اور ملتان سمیت پنجاب کے دیگر شہروں تک خدمات کا دائرہ بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی۔ مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.