سوزوکی سیاز۔۔۔ پاکستان میں متعارف کروائی جانے والی نمایاں خصوصیات۔
پاکستان سوزوکی نے گزشتہ رات ایک خودساختہ تقریب میں پورے دھڑلے اور ششکے سے سوزوکی سیاز متعارف کروادی۔تمام تر افواہوں کو ایک طرف کرتے ہوئے اصل بات کی طرف بڑھتے ہیں، جی ہاں گاڑی دیکھنے ہیں تو انتہائی جاذبِ نظر ہے لیکن اس کی خصوصیات کیا ہیں؟صارفین اس کی خریداری پر کیافوائد پاتے ہیں؟
اسی وجہ سے، سوزوکی سیاز کے لئیے ہم نے کمپنی کا جاری کردہ پمفلٹ پیش کیا ہے۔پاک وہیلز کی جانب سے اس تقریب کی خصوصی کوریج پیشِ خدمت ہے لیکن کسی بھی مقررنے گاڑی کی ہر خصوصیت پر روشنی نہیں ڈالی یا تبصرہ نہیں کیا۔ اس تقریب کا اصل مقصد کمپنی کی کارکردگی کوپاکستان میں نمایاں کرنا تھا۔چنانچہ یہ ایک قدرتی عمل ہے کہ کمپنی نمائیندگان نے گاڑی کے ’یونیک سیلنگ پوائینٹ‘ ’کے‘۔سیریز انجن، میعار، ائیربیگزاور ایموبیلائیزر پر زیادہ بحث کی۔ یہ گاڑی آٹومیٹک اور مینویل دونوں ٹرانسمیشنز میں متعارف کی گئی ہے۔