دوران ڈرائیونگ 10 خطرناک کاموں سے پرہیز کریں
یہ بات ہر ڈرائیور بخوبی جانتا ہے کہ گاڑی چلانا کوئی آسان کام نہیں۔ اس کے لیے آپ کو مکمل مہارت کے ساتھ ذہنی اور جسمانی اعتبار سے بھی مضبوط ہونا چاہیے۔ بشرط دیگر نہ صرف خود گاڑی چلانے والے کو بلکہ روڈ پر موجود دیگر افراد و اشیاء کے جان و مال کو نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ ذیل میں ہم چند ایسے کاموں اور رویوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جو عام طور پر ہمیں دوران سفر نظر آتے ہیں اور بہت سے حادثات کی وجہ بھی بنتے ہیں۔