کیا آپ جانتے ہیں: گاڑی کے فیول گیج میں تیر کا نشان کیا بتاتا ہے؟

0 990

کیا آپ نے کبھی فیول گیج (fuel gauge) پر بنے اشارے پر غور کیا ہے؟ اگر ہاں تو یہ بھی دیکھا ہوگا کہ کچھ گاڑیوں میں یہ تیر کبھی دائیں جانب اشارہ کرتا ہے اور کبھی بائیں جانب ہوتا ہے۔ اگر آپ نے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا تو یقین جانیئے، ایسا کرنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔

میں نے اپنے بہت سے دوستوں کو اس بارے میں بالکل لاعلم پایا ہے۔ حتی کہ وہ دوست جو دس بارہ سال سے گاڑی چلارہے ہیں، وہ بھی نہیں جانتے کہ ڈیش بورڈ میں ایندھن کی مقدار بتانے والی جگہ کے ساتھ بنا ہوا یہ اشارہ آخر کیا ہے اور کیوں موجود ہے؟ جب میں نے اس حوالے سے پوچھا تو ان میں سے اکثر نے کچھ لمحے رک کر سوچا، پھر ڈیش بورڈ پر نگاہ ڈالی کہ آیا ایسا کوئی اشارہ موجود بھی ہے؟ کتنی عجیب بات ہے نا کہ ہم اسے روزانہ ہی دیکھتے ہیں لیکن اس کے کام اور یہاں موجود ہونے کی وجہ ہی سے لاعلم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی میں ایندھن بچانے کی صلاحیت کو نقصان پہنچانے والے 8 عوامل

بہرحال، کچھ دوستوں نے اس اشارے کی وجہ بتاتے ہوئے یہ ‘تکے’ لگائے:
1) یہ ہمیں بتاتا ہے کہ ایندھن کی مقدار بتانے والی سوئی کس جانب ہے (یعنی فیول ٹینک بھرا جا رہا ہے یا کم ہورہا ہے)۔
2) یہ تیر ہمیں اشارہ دیتا ہے کہ قریبی پیٹرول پمپ کس رخ پر ہے تاکہ ہمیں ایندھن بھروانا ہو تو اسی جانب چلا جائے۔
3) یہ ظاہر کرتا ہے کہ فیول ٹینک کا ڈھکنا کس طرف ہے۔

ان میں سے آخری جواب بالکل درست ہے۔ یہ اشارہ گاڑی چلانے والے فرد کو بتاتا ہے کہ ایندھن کس طرف سے بھروانا ہے۔ اب بیشتر نئی گاڑیوں میں یہ سہولت پہلے ہی سے موجود ہوتی ہے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی اس بارے میں معلومات نہیں رکھتی۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ان میں سے ایک نہیں، لیکن ہوسکتا ہے کہ آپ کے قریب میں کوئی اس بارے میں جانتا نہ ہو۔ اس لیے اپنے دوست اور احباب کے ساتھ اس مضمون کو ضروری شیئر کریں۔

Corolla Cluster

Civic Cluster

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.