سُپرا واپس آ گئی!

0 339

نئی ٹویوٹا سُپرا کو صفر سے 60 میل فی گھنٹہ تک جانے میں 4.1 سیکنڈ لگتے ہیں، ٹویوٹا کو اس عظیم ماڈل کو واپس لانے میں 17 سال لگ گئے۔

جی ہا، آپ کی پسندیدہ ٹویوٹا سُپرا ایک مرتبہ پھر آ گئی ہے۔ اور آپ کے پاس اپنی پسندیدہ گاڑی کی پہلی جھلک دیکھنے کا وقت ہے۔ ڈیٹرائٹ کا ٹکٹ کٹوائیں جہاں 14 سے 27 جنوری 2019ء کو نارتھ امریکن انٹرنیشنل آٹو شو ہو رہا ہے، جو ڈیٹرائٹ آٹو شو کے نام سے زیادہ مشہور ہے۔

آپ کو یاد ہوگا کہ ٹویوٹا سُپرا پہلی بار The Fast and the Furious میں آئی تھی۔ البتہ امریکا میں اس کی فروخت 1998ء میں ختم ہوگئی تھی اور اس ماڈل کی پیداوار 2002ء تک عالمی سطح پر ختم کردی گئی تھی۔

2020ء سُپرا ایک شاہکار ہے

The Fast and the Furious میں آپ نے جس سُپرا کو دیکھا اور اس کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے وہ فورتھ جنریشن سُپرا تھی؛ جو آپ ڈیٹرائٹ میں دیکھیں گے وہ پانچویں جنریشن کی ہے۔ کوڈ نیم A90 رکھنے والی 2020ء سُپرا 1967ء 2000 GT کے چوتھی جنریشن کی سُپرا کے ساتھ ملاپ کا خوبصورت نتیجہ ہے۔ جنہیں یاد نہیں انہیں بتاتے چلیں کہ 1967ء 2000 GT کو جیمز بونڈ نے You Only Live Twice میں چلایا تھا۔ آپ A90 اور 2014ء میں پہلی بار منظرِ عام پر آنے والی FT-1 کے درمیان یکسانیت بھی دیکھیں گے۔

A90 کی خصوصیات: پاک ویلرز کے لیے ایک فہرست

335 hp اور 365 lb-ft ٹارک

3.0-لٹر ٹربو چارجڈ اِنلائن-سکس جو 8-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ذریعے پچھلے ٹائروں کو طاقت دیتا ہے

اگلے پچھلے ٹائروں پر وزن کی 50/50 تقسیم

A90 دو ٹرِم لیولز پر پیش کی جائے گی: 3.0 اور 3.0 پریمیئم۔ چند معیاری خصوصیات یہ ہیں:

6.5 انچ کی ٹچ اسکرین بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی کے ساتھ

شفٹ پیڈلز

لانچ کنٹرول

فارورڈ کولیژن وارننگ

ایڈاپٹو سسپنشن

ال کنتارا کی نشستیں

3.0 پریمیئم میں چند اضافی خصوصیات یہ ہیں:

8.8 انچ کی ٹچ اسکرین

گرم، چمڑے کی نشستیں

ایک رنگین ہیڈ-اپ ڈسپلے

وائرلیس فون چارجنگ

12 اسپیکر ساؤنڈ سسٹم

وائرلیس ایپل کار پلے (البتہ اینڈرائیڈ آٹو نہیں)

نیوی گیشن سسٹم

ان ماڈلز کو اضافی رقم کے ساتھ اپگریڈ کیا جا سکتا ہے۔

فی الحال ٹویوٹا نے سُپرا کو 1,500 گاڑیوں تک محدود کر رکھا ہے۔ یہ گاڑی 2019ء کے موسمِ گرما سے امریکا میں فروخت کے لیے پیش ہوگی۔ 3.0 ورژن کی قیمت لگ بھگ 50,000 ڈالرز ہوگی، جبکہ اس کا پریمیئم ورژن 54,000 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ لیکن اگر آپ کو جلدی ہے تو آپ 55,000 ڈالرز میں لانچ ورژن حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ ایسی گاڑی دیکھ رہے ہیں جس کی قیمت تبدیل ہوکر تقریباً 70 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ اس رقم میں گاڑی کی پاکستان درآمد پر لاگو تمام ڈیوٹیز کا اضافہ کریں تو یہ تقریباً 2 کروڑ روپے بن جاتے ہیں۔

ففتھ جنریشن سُپرا BMW کا اسٹریٹ-سکس انجن رکھتی ہے۔ ٹویوٹا کے یورپی R&D سربراہ تصدیق کر چکے ہیں کہ یہ BMW انجن کا ری کیلبریٹڈ ورژن ہے۔ ممکن ہے آپ انجن کے ساتھ زیادہ نہ کھیل پائیں۔ ففتھ جنریشن ٹویوٹا سُپرا BMW کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔

اس گاڑی کی اور آٹوموٹو دنیا کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.