بگاٹی شیرون سے انسپائر اس بائسکل کی قیمت اتنی ہے جتنی کہ ٹربو سوِک اور الٹس گرینڈی کی۔
مشہور ترین سپر کار کمپنیز فیشن اور ڈیزائینر لیبلز سے مل کر ساتھ ساتھ پراڈکٹس بھی ریلیز کر رہے ہیں،جو کہ نہائت اعلیٰ اور جازبِ نظر ہیں۔بلا شبہ یہ چیزیں بہت مہنگی ہیں۔سوٹ کیسز، آئی ویئر، بیگز، پرس اور فونز ان میں سے چند جانی پہچانی مثالیں ہیں۔حال میں ہی میں نے لمبرگھینی کی ایک کمپنی سے مل کر اوینٹیڈر سے انسپائر بلیو ٹوتھ سپیکر سسٹم بنانے کی خبر شیئر کی تھی۔
ماضی میں بی۔ایم۔ڈبلیو اور مرسیڈیز دونوں ہی نے مختلف کمپنیوں سے پارٹنرشپ کی اور بائیسکل کی ڈیویلپمینٹ کی دنیا میں پیش قدمی کی۔اس کی اچھی مثال ’ایک اے۔ایم۔جی سے انسپائیرڈ ماؤنٹین بائیک‘کی شکل میں ہے،جو کہ زیادہ سے زیادہ دس ہزار چھ سو ڈالر کی ہے۔
لیکن یہ تب کی بات ہے،اور ابھی کی یہ کہ،بگاٹی ایک الٹرا ایگزاٹک ہائپر کار کی پرسانیفیکیشن ہے۔چاہے یہ ویرون ہو یا نئی متعارف کی گئی شیرون،کمپنی اپنی اس قِسم میں اول نمبر پر آرام سے بیٹھی ہے۔بگاٹی شیرون کے بعد جس کے متعلق کمپنی کا ماننا ہے کہ یہ دنیا میں موجود تمام گاڑیوں میں تیز ترین ہونے کا تاج اپنے نام کرے گی،بگاٹی نے ایک ہائیپر بائیسکل پیش کی ہے۔کمپنی نے کچھ روز قبل بگاٹی شیرون سے انسپائیرڈ بائیسکل متعارف کروائی،جس کے آگے وہ سب کچھ بھی نہیں جو ہم ماضی میں دوسری کمپنیوں کی جانب سے دیکھتے آرہے ہیں۔
بگاٹی ایک جرمن برینڈ ’پی۔جی‘کی پارٹنر بنی،جس کا مخفف ’پِمپ گیریج‘ہے جو کہ دنیا بھر میں پریمیم ہائبرڈ اور الیکٹرانک بائیک کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ماضی میں کمپنی مشہور زمانہ ستاروں کے لئے آرڈر پر بائیسکلز بناتی رہی ہے جن میں لیڈی گاگا، کرسٹوفر والٹز،برائن ایڈمز اور دوسرے امیر افراد بھی شامل ہیں۔
ایکِم اینشِڈ جو کہ بگاٹی میں ڈائریکٹر آف ڈیزائن ہیں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ”ہمیں پی۔جی کے ہماری کمپنی کے بانی ایٹور بگاٹی جنہوں نے خود ایک بائیک ڈیزائن کی تھی ان کی یاد میں ایک بائیسکل بنانے کا آئیڈیا پسندآیا“۔بائیک شیرون کے نام کو ہی لے کر جائے گی اور کچھ خصوصیات اپنے ساتھ رکھے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بائیک وہی خوش قسمت لوگ خریدیں گے جوکہ دو اعشاریہ تین ملین ڈالر کی 1500ایچ۔پی بگاٹی شیرون خریدیں گے۔
آئیے بائیک کی کچھ خوبیوں پر نظر ڈالتے ہیں۔خواہش ظاہر کرنے پر کمنپنی صارف کی چوائس کے مطابق ہاتھوں سے یہ بائیک تیار کرے گی۔کچھ اضافی آپسنز جیسا کہ رنگ اور لیدر ان کی بگاٹی شیرون سے میل کھاتا ہو گا۔تمام فریم مظبوط ترین کاربن فائبر کمپرسِٹ پر مشتمل ہو گا،جو کہ خصوصاً آٹوموٹِو انڈسٹری اور ایرونوٹکس میں استعمال ہوتا ہے۔بائیک کے ڈیزائن میں ہواؤں کی حرکت کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔اس کی نشست کے نیچے ایک پروپرائیٹری پیشنڈ شاک ابزاربنگ سسٹم نصب ہے۔یہ بائیک اکلوتا گیئر رکھتی ہے،اور چین سسٹم جو ہم عام بائیک میں دیکھتے ہیں اس کے بجائے یہ کاربن فائبر بیلٹ ڈرائیور سسٹم کے تحت کام کرتی ہے۔وہیل رمز بھی کاربن فائبر کے ہیں۔اس بائیک کا وزن صرف پانچ کلوگرام ہے۔جس کی وجہ کاربن فائبر ہے کیونکہ تمام بائیک بشمول سٹرکچر، دوسرے پرزے 95فیصد کاربن فائبر پر مشتمل ہے۔اور تو اور اس کا صرف مین فریم بنانے میں 1200گھنٹے لگتے ہیں۔
پی۔جی نے خلاصہ کیا کہ بلاشبہ شیرون روڈ لیگل ہے،لیکن یہ بائیک نہیں کیونکہ اس میں اگلے اور پچھلے رفلیکٹرز نہیں تو آپ گلیوں میں،پارک میں، جوگنگ ٹریک یا شائد اپنی پرسنل جگہ پہ اس کا مزہ لے سکتے ہیں چلیں اب ذرا کیک پر برف کا کام کرتے ہیں،اس بائیک کی شروعاتی قیمت اڑتالیس ہزار ڈالر ہے اور یہ چھیاسی ہزار ڈالرز تک جا سکتی ہے۔جبکہ بگاٹی اپنے لائف سائیکل میں پانچ سو شیرون ہی بنائے گی،یہ بائیکس تعداد میں چھ سو سڑسٹھ ہوں گی،اور کمپنی کے مطابق دو سو سے زائد بائیکس کا آرڈر لیا اور فروخت کیا جا چکا ہے۔