رواں ہفتے کے اوائل میں PakWheels.com نے چھ انتہائی لگژری مرسڈیز S600 گاڑیوں کی درآمد کے بارے میں لکھا تھا جو وزیر اعظم ہاؤس کو فراہم کی گئیں۔ سوشل پلیٹ فارمز پر عوام یہ افواہیں پھیلا کر اس معاملے کو ایک سیاسی پہلو دے رہے ہیں کہ یہ گاڑیاں آنے والی حکومت کی جانب سے درآمد کی گئی ہیں، اور مستقبل کے وزیر اعظم عمران خان ان گاڑیوں کو نیلامی کے لیے پیش کریں گے۔
ان افواہوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے پہلے یہ جان لیں کہ یہ مرسڈیز S600 گاڑیاں آئندہ حکومت کے استعمال کے لیے درآمد نہیں کی گئیں۔ علاوہ ان گاڑیوں کو ممکنہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیلامی کے لیے پیش کرنے کی خبر میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔
البتہ اس معاملے کی چھان بین کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ چھ مرسڈیز S600 انیسویں سارک اجلاس کے لیے 2016ء میں درآمد کی گئی تھی کہ جنہیں سارک اراکین اور دیگر معزز مہمانوں نے استعمال کرنا تھا۔ البتہ چند سیاسی وجوہات کی بنیاد پر یہ کانفرنس ملتوی ہوگئی اور اب یہ گاڑیاں وزیر اعظم ہاؤس تقریباً 80 گاڑیوں کے بیڑے کا حصہ ہیں۔
یہ بہت اعلیٰ بم پروف کاریں ہیں جو سارک اراکین کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے درآمد کی گئی تھیں، البتہ بعد میں توقع تھی کہ یہ پاکستان میں وزرائے اعظم اور سینئر وزیروں کی جانب سے استعمال ہوں گی۔
S600 مے بیک 4-لیٹر V12 بائی-ٹربو انجن پر چلتی ہے جو 621hp پیدا کرتا ہے اور اس کی قیمت 18 کروڑ روپے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے ملاحظہ کیجیے PakWheels.com۔