ہمارے قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ موٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران مقامی مارکیٹ میں موجود اپنی واحد 800cc ہیچ بیک کا آٹومیٹک ورژن متعارف کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔
یونائیٹڈ براوو 800cc کار کے شعبے میں ملک کی مقامی ہیچ بیک تیار کر رہا ہے۔ اس کی مقابل سوزوکی مہران کی پیداوار رواں سال روک دی گئی تھی۔ یونائیٹڈ موٹرز نے چند ہفتے پہلے متعدد فیچرز کے ساتھ براوو کو اپ گریڈ بھی کیا تھا کہ جس کے ساتھ قیمت میں 60,000 روپے کا اضافہ بھی کیا گیا۔ یونائیٹڈ براوو میں متعارف کروائے گئے نئے فیچرز میں شامل ہیں:
گاڑی کی رنگت کے سائیڈ وِیو مررز
گاڑی کی رنگت کے ڈور ہینڈلز
سیٹوں کا نیا بہتر کپڑا
اسپیئر وِیل
تین نئے رنگ
بہتر سسپنشن
ان اضافوں کے علاوہ کمپنی نے اپنی ہیچ بیک کی لائن اَپ میں تین مزید رنگ بھی شامل کیے ہیں جن میں رائل بلو، بیج اور مرون شامل ہیں۔ مقامی مارکیٹ میں یونائیٹڈ براوو کی لاگت اب 9,85,000 روپے (ایکس-فیکٹری) ہے۔ براوو کی بکنگ قیمت 2,00,000 روپے اور ڈلیوری کا وقت 20 سے 25 دن ہے۔ براوو کے آٹومیٹک ورژن کا اضافہ بلاشبہ پاکستان میں اس شعبے کی گاڑیوں میں ایک اچھا اضافہ ہوگا۔ یہ ملک میں 800cc کی کیٹیگری میں مقامی طور پر بننے والی پہلی آٹومیٹک ٹرانسمیشن کار ہوگی۔ اس کے علاوہ صرف سوزوکی کی 660cc آلٹو ہی آٹومیٹک ورژن میں آتی ہے۔ صارفین کو گاڑیوں کے شعبے میں انتخاب کے لیے مزید مواقع ملیں گے۔ البتہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ گاڑی پاکستان میں کتنی قیمت پر پیش کی جاتی ہے۔
یونائیٹڈ براوو آٹومیٹک پر آپ کی رائے کیا ہے؟ ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیں اور مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔