گھر پر گاڑی دھونے پر ایک شخص پر جرمانہ

0 298

واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (WASA) کی نگرانی ٹیم نے لاہور میں ایک شخص کو پائپ کے ذریعے گاڑی دھونے پر 500 روپے کا جرمانہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ (LHC) کی جانب سے پنجاب میں پائپوں کے ذریعے گاڑیوں دھونے پر پابندی لگانے کے بعد ایجنسی بہت چوکس ہو چکی ہے۔ یہ عدالت کے حکم کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا چالان ہے۔ LHC نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LDA) اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (WASA) کو ایسے سروس اسٹیشنوں پر مکمل پابندی لاگو کرنے کا حکم دیا جو موزوں ری سائیکلنگ نظام کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ نہ صرف ایسے سروس اسٹیشنوں پر پابندی ہے بلکہ اپنے گھروں پر پائپوں کے ذریعے بھی گاڑی نہیں دھوئی جا سکتی۔

عدالت نے حکم دیا کہ تمام گاڑیاں پائپوں کے بجائے بالٹیوں سے دھوئی جائیں گی۔ یہ قدم صوبے میں پانی کی حفاظت کے لیے اٹھایا جارہا ہے۔

اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.