ٹریفک پولیس نے پچھلی سواری کے لیے بھی لازمی ہیلمٹ کی تاریخ بڑھا دی

0 540

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والے فرد کے لیے بھی ہیلمٹ لازمی قرار دینے کی تاریخ بڑھاتے ہوئے 30 نومبر 2018ء کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتھارٹی یکم دسمبر 2018ء سے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والے فرد کے ہیلمٹ نہ پہننے پر سخت کارروائی کرے گی۔ دریں اثناء، موٹر سائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والوں کی ہیلمٹ پہننے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ کسی حادثے کی صورت میں یہ زندگی بچانے والا عمل ثابت ہو سکتا ہے، چیف ٹریفک آفیسر لیاقت علی ملک نے کہا۔ قبل ازیں ، لاہور ہائی کورٹ نے اتھارٹیز کو حکم دیا تھا کہ وہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والے فرد کی جانب سے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر کارروائی کریں، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بزرگ۔

واضح رہے کہ اتھارٹی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سے اب تک 2 لاکھ سے زیادہ سواروں کے چالان کر چکی ہے۔

مزید برآں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والے افراد یا سرے سے لائسنس نہ رکھنے والوں کو دسمبر 2018ء کے بعد سنگین جرمانوں کا سامنا ہوگا۔ اتھارٹی نے مقامی افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قریبی ڈرائیونگ لائسنس دفتر جائیں اور کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے جلد از جلد اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

اس کے علاوہ یکم نومبر 2018ء سے ٹریفک پولیس ان موٹر سائیکل سواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی جن کی موٹر سائیکلوں میں سائیڈ مررز نصب نہیں ہوں گے۔ گاڑی کو باآسانی چلانے کے لیے سائیڈ مررز بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک سی ٹی او لاہور نے ایک عوامی پیغام میں کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے PakWheels.com پر آئیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.