عوام کے لیے فیول برانڈ کے انتخاب میں فیصلہ کن ترین عنصر کون سا؟
ملک میں ایندھن کی قیمتیں ایک مقام پر قائم نہیں رہتیں، جبکہ ہر گزرتے مہینے کے ساتھ حکومت ان کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جس سے نہ صرف صارفین بلکہ ٹرانسپورٹرز اور عام لوگ بھی مشتعل ہو رہے ہیں کیونکہ ان کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی عام اشیاء بھی مہنگی ہو جاتی ہیں۔
متعدد بار قیمتوں میں اضافے کےعلاوہ عوام ایندھن کے معیار کے حوالے سے بھی تشویش کا شکار ہیں، جو نہ صرف گاڑیوں بلکہ انسانوں اور ماحولیات کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ یاد رہے کہ ہونڈا نے اپنی سوِک ٹربو گھٹیا معیار کے ایندھن کی وجہ سے فروخت کرنا بند کردی تھی اور آئل کمپنیوں کے خلاف شکایت بھی درج کروائي تھی۔ البتہ اب وہ ایک مرتبہ پھر مقامی صارفین کے لیے یہ گاڑی پیش کر چکا ہے، جس سے ایک مرتبہ پھر یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا ایندھن کا معیار اب بہتر ہوا ہے یا نہیں؟
PakWheels.com نے مقامی آٹو انڈسٹری میں پنپتے رحجانات کے بارے میں جاننے کے لیے آٹوموبائل انڈسٹری سروے 2018ء کروایا۔ دیگر کئی سوالات کے علاوہ PakWheels.com نے یہ پوچھنا بھی ضروری سمجھا کہ وہ کون سے عوامل ہیں جو عوام کو کسی فیول کا برانڈ منتخب کرنے پر مجبور کرتے ہیں؛ آیا وہ کمپنی کے نام کا رخ کرتے ہیں، ایندھن کے معیار کا یا پھر کسی اور چیز کا۔
جواب دیتے ہوئے عوام نے ایندھن کے معیار کو فیول برانڈ منتخب کرتے ہوئے اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور اس کے بعد گھر کے قریب موجود مخصوص برانڈ کو۔ مکمل فہرست نیچے دیکھیں:
آپ کا پسندیدہ فیول برانڈ کون سا ہے، ہمیں تبصروں میں بتائیں۔