یاماہا نے وائی بی آر 125 جی کے نئے گرافکس پیش کر دیے

0 1,330

یاماہا موٹر سائیکلیں پسند کرنے والوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ یاماہا موٹر پاکستان نے اپنی موٹر سائیکل YBR 125G کے نئے گرافکس متعارف کروا دیے ہیں۔ 

گزشتہ چند سالوں سے موٹر سائیکل کے نئے گرافکس پیش کرنا اور ساتھ ہی نئے سال کا نیا اسٹیکر لگا کر قیمت بڑھا دینا پاکستان میں موٹر سائیکلیں بنانے والے اداروں میں مقبول رحجان بن چکا ہے کیونکہ نیا اسٹیکر ماڈل سال کی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس مرتبہ یاماہا موٹر پاکستان نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے لیکن اس نے قیمت میں اضافے کا اعلان نہیں کیا۔ YBR 125G کے فیول ٹینک اور سائیڈ کوَرز پر نئے گرافکس پیش کیے گئے ہیں جو ان لوگوں کے لیے کافی دلچسپ ہیں جو موٹر سائیکل کی ظاہری شکل و صورت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ 

کمپنی نے سال کے شروع میں ایک گرافک ڈیزائننگ مقابلہ کروایا تھا کہ جس میں اُس نے YBR 125 کے لیے گرافک ڈیزائن اِنٹریز مانگی تھیں۔ یہ مقابلہ بہت کامیاب رہا اور کمپنی کو بہت سی انٹریز ملِیں۔ یہ مقابلہ جیتنے والی انٹری کو موٹر سائیکل کا گرافک ڈیزائن بنایا گیا۔ 

دوسری جانب YBR 125G کا نیا گرافکس اس کی طاقتور انجن صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے جو 125cc کی طاقت رکھتا ہے۔ نیچے دی گئی تصویریں میں YBR 125G کے نئے گرافکس دیکھے جا سکتے ہیں: 

ویسے موٹر سائیکل 125cc کے اُسی طاقتور 4-اسٹروک انجن ایئر-کُولڈ SOHC انجن کی حامل ہے جو 5-اسپیڈ ٹرانسمیشن رکھتا ہے۔ یہ سیلف اسٹارٹر اور کِک اسٹارٹر دونوں آپشنز کی حامل ہے۔ بریکنگ کے معاملے میں یہ فرنٹ وِیل پر سنگل ڈسک بریک اور پچھلے حصے میں ڈرم بریکس رکھتی ہے۔ موٹر سائیکل کا ویل بیس 1300mm ہے جس کی وجہ سے یہ سڑک پر جم کر چلتی ہے۔ 

یہ موٹر سائیکل 145 mm کی واضح گراؤنڈ کلیئرنس رکھتی ہے اور سِیٹ کی بلندی 785 mm ہے۔ YBR 125G کُل 13 لیٹر کی فیول ٹینک گنجائش رکھتی ہے۔ YBR 125G کا اگلا سسپنشن ٹیلی اسکوپک کوائل اسپرنگ آئل ڈیمپر ہے جبکہ پچھلا سسپنشن سوئنگ آرم کوائل اسپرنگ آئل ڈیمپر میں آتا ہے۔ موٹر سائیکل بغیر ایندھن کے 113 کلو گرام کا وزن رکھتی ہے۔ یہ تین رنگوں بلیک میٹالک، کاک ٹیل ریڈ اور ریسنگ بلو میں آتی ہے۔ کمپنی ایک سال کی وارنٹی پیش کرتی ہے جبکہ پانچ مرتبہ مفت سروس دی جاتی ہے۔ یہ 1,60,000 روپے (ایکس-فیکٹری) میں کی قیمت میں دستیاب ہے۔ 

یاماہا کے اس چھوٹے سے اپگریڈ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیے۔ گاڑیوں کے بارے میں مزید خبروں کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.