یاماہا کی پہلی اسپورٹس کار ٹوکیو موٹر شو میں دکھائی جائے گی

0 227

ٹوکیو موٹر شو 2015 کے آغاز میں اب صرف دو ہفتوں کا وقت رہ گیا ہے لیکن جاپان کے بڑے اور نامور کار ساز اداروں نے نمائش کے لیے پیش کی جانے والی گاڑیوں کی جھلک پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان اداروں میں تازہ اضافہ موٹر سائیکل کے شعبے کا معروف نام ‘یاماہا’ کا ہوا ہے جو اپنی پہلی اسپورٹس کار متعارف کروانے جا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق فارمولا 1 گاڑیوں کے ڈیزائنر گورڈن مورے نے یاماہا اسپورٹس کار کے لیے ادارے کو معاونت فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 3 خیالی موٹر سائیکل ٹوکیو موٹر شو میں پیش کرے گا

اس منصوبے کے لیے یاماہا اپنے ہم وطن ادارے ٹویوٹا کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ یاد رہے کہ یہ دونوں ادارے پہلے بھی لیکسز LFA گاڑی پر کام کرچکے ہیں۔ لیکسز LFA کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گاڑیوں کے شوقین افراد کی پسندیدہ ویب سائٹ ٹاپ گیئر کے سابق رکن جرمی کلارکسن نے اسے تاریخ کی بہترین گاڑی قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ ان دونوں اداروں نے کئی ایک انجن بشمول 4A-GE اور 3S-GTEبنانے میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری کی تھی۔

اس تصوراتی گاڑی سے متعلق یاماہا نے مختصر معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اس گاڑی کا ڈیزائن موٹر سائیکل چلانے والوں کی سوچ سے مطابقت رکھتا ہے جو یاماہا کے منفرد انداز کا بہترین عکاس ہے۔

اس سے قبل یاماہا نے 2013 میں ایک گاڑی کا خیال پیش کیا تھا جسے ‘موٹیوو’ کا نام دیا گیا تھا۔ یاماہا کی نئی اسپورٹس کار سے متعلق مزید معلومات 30 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹوکیو موٹر شو میں پیش کی جائیں گی۔البتہ یہ سوال ہنوز جواب طلب ہے کہ یاماہا موٹر سائیکل کے بعد یاماہا گاڑیاں بھی ویسی ہی کامیابی حاصل کر پائیں گی؟

2013 Yamaha MOTIV.e
2013 Yamaha MOTIV.e
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.